پاور لوم اسٹڈی گروپ کی پہلی میٹنگ ممبئی میں منسٹر دادا بھسے کی صدارت میں کامیاب
ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی اور بنکر تنظیموں کے ذمہ داران میٹنگ میں شریک، کئی اہم تجاویز پیش
( مالیگاؤں ) بروز بدھ 3 جنوری کو ممبئی میں پاور لوم اسٹڈی گروپ کی پہلی میٹنگ حکومت کے وزیر چندر کانت دادا پاٹل کی تشکیل شدہ پاور لوم صنعت کی کمیٹی بنام اسٹڈی گروپ ممبئی میں کمیٹی کے ارکان اور صدر کیبنٹ منسٹر دادا بھسے کی صدارت میں منعقد ہوئی، اس میٹنگ میں مالیگاؤں سے خصوصی طور پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ ساتھ شہر مالیگاؤں کی بنکر تنظیموں کے ذمہ داران میٹنگ میں شریک رہے یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اس تشکیل شدہ کمیٹی اسٹڈی گروپ کے صدر ضلع ناسک کے پالک منتری دادا بھسے نے اپنی دلچسپی کی وجہ سے اور مالیگاؤں کی پاور لوم صنعت کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھیں بھی اسٹڈی گروپ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعو کیا اور انھیں عزت دی اور مالیگاؤں کی پاور لوم صنعت کی بقاء و ترقی پر اس چرچا میں آئی ہوئی تجاویز کو قبول کرکے اس پر اچھا فیصلہ لے کر اسے آگے منظوری کیلئے جدوجہد کا کمیٹی کے ارکان کو یقین دلایا ہے آج اس پاور لوم اسٹڈی گروپ کی پہلی کامیاب میٹنگ کے بعد مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی سے نمائندہ نے سوال کیا کہ کیا مالیگاؤں میں یہ میٹنگ رکھی گئی ہے اس بات پر کتنی سچائی ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج ہم اس وقت ممبئی میں مہاراشٹر کے کیبنٹ منسٹر ناشک ضلع کے پالک منتری آؤٹر کے ایم ایل اے دادا بھسے کی ممبئی بنگلہ کے پاس موجود ہیں اور مَیں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ مہاراشٹر سرمائی اجلاس ناگپور میں ہوا تھا اس اجلاس میں ٹیکسٹائل منسٹر مہاراشٹر چندر کانت دادا پاٹل نے پاور لوم اسٹڈی گروپ تشکیل دیا تھا، اور اسکی پہلی آفیسیل میٹنگ ممبئی منترالیہ میں آج ہوئی، اور اس میٹنگ کو لے کر مالیگاؤں میں ایک افواہ اڑائی جا رہی ہے کہ مالیگاؤں میں ایک آفیسیل حکومتی میٹنگ ہے جبکہ ایسی کوئی سرکاری میٹنگ نہیں ہے وہ میٹنگ ممبئی منترالیہ میں ہوچکی ہے اور اس آفیسیل میٹنگ کی تصاویر اور ویڈیو بھی ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی سے اس سوال کہ کل ایک مالیگاؤں کے مقامی اخبار میں یہ خبر لگائی گئی تھی کہ ممبئی میں ہونے والی آفیسیل میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے اس پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ یہ بات مالیگاؤں میں چلائی گئی اور منظم طریقے سے لوگوں کے درمیان پھیلایا گیا کہ ممبئی کے اندر آفیسیل میٹنگ کینسل کر دی گئی ہے، اور ہم نے جب اس تعلق سے کمیٹی کے صدر دادا بھسے سے بات کی تو انھوں نے وضاحت کی کہ میٹنگ 3 جنوری کو ممبئی میں پہلی میٹنگ ضرور ہونگی، اس بات کی تصدیق کی اور آج صبح گیارہ بجے ممبئی میں ایک سے سوا گھنٹے کے دورانیہ میٹنگ چلی، اور اس میں اسٹڈی گروپ کے ممبران تھے جو الگ الگ پاور لوم سینٹر کے سے تعلق رکھتے ہیں اور آج اس میٹنگ میں ایڈوکیٹ مومن مجیب نے کئی نقاط پر نشاندہی کی یوسف الیاس، شبیر ڈیگ والا، ساجد انصاری ، نے بھی کچھ مسائل پر آگاہی دلائی، انکے علاوہ مالیگاؤں سے مَیں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی ، یوسف الیاس ، ساجد انصاری ، ایڈوکیٹ مومن مجیب ، شبیر ڈیگ والا ، راجو بھکو، اور احباب شریک تھے مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ فیصلہ حکومت کے ہاتھوں میں ہے ہم سے جو تجاویز مانگی گئی تھی اس سلسلے میں پاور کے اوپر سبسڈی ملے اور الگ الگ پاور کے جو ٹیکسیس لگ کرکے آتے ہیں وہ ٹیکس صافی صافی ختم کرکے ایک اماؤنٹ طے کیا جائے اور پَر یونٹ اور اسے سرکار سبسڈی دیں، اور وہی منظور کر کے نافذ کیا جائے، پاور لوم پر جو کپڑا تیار ہوتا ہے ان مِلوں کے اندر کپڑا تیار ہوتا ہے اسٹاک ہوجاتا ہے حکومت اسے رکھے اور اس کپڑے کی قیمت کا اسّی فیصد جسکا کپڑا ہے رکھے تاکہ رولنگ چلتی رہے یارن بینک کی مرکزی حکومت کی جو اسکیم تھی اس سے مالیگاؤں کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا تھا وہ اسکیم بند کر دی گئی ہے اس اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے، اور سب سے اہم بات اس میں یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جو کامگار اسکیم ہے مزدوروں کے لیے جو اسکیمیں ہیں اس میں پاور لوم کے مزدوروں کو شامل کیا جائے، حکومت کی الگ الگ طریقے کی اسکیمیں ہوتی ہیں اور جب اس میں پاور لوم مزدور بھی شامل ہوجائے گے تو انکو پنت پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت انکو مکان ملے گا، انکو انشورنس بھی ملے گا صحت کی لائن سے انکو علاج و معالجہ کیلئے ایوشمان کارڈ کے ذریعے سہولت ملے گی تعلیمی شعبے سے انکے بچوں کو اسکالرشپ بھی ملے گی، اس طرح کی تجاویز ہم نے رکھی ہے کہ مزدوروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے، اور مزدور جب اس میں شامل ہوجائے گے تو مرکزی حکومت کی جو اسکیمیں ہیں وہ ان مزدوروں پر بھی لاگو ہوجائے گی،اس کمیٹی سے مالیگاؤں اور بنکروں کو کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے اس پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ جب سے مَیں سیاست میں آیا ہوں اور اس سے پہلے پاور لوم کو لے کرکے اور مالیگاؤں پاور لوم صنعت کی جتنی تنظیمیں ہیں اس کے ذمہ داران حکومت کی بنائی ہوئی کمیٹیوں میں یا اسکے علاوہ کئی ایک پروگرام میں شریک ہوتے رہے ہیں انکا یہ تجربہ ہے اور میرا ذاتی تجربہ رہا ہے کہ یہ میٹنگ بہت زیادہ مثبت رہی ہے وجہ اسکی یہ رہی کہ اس میٹنگ کے صدر دادا بھسے صاحب ہے جو سننا چاہتے ہیں اور انکی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے کرسکتے ہیں کہ اس آفیسیل میٹنگ سے پہلے مالیگاؤں میں دو میٹنگ لی ہے اور وہاں پاور تنظیموں کے ذمہ داران نے وہ ساری تجاویز رکھی ہے جن تجاویز کو روبہ عمل میں لانے سے مالیگاؤں کو اور سادہ پلین پاور لوم کو فائدہ ملے گا، اور اسوقت میٹنگ میں ہم نے یہ تجاویز رکھی ہے مہاراشٹر کے جتنے پاور لوم سینٹر ہیں ہر پاور لوم سینٹر کے اپنے الگ الگ مسائل ہیں اس لیے جہاں جس چیز کی ضرورت ہے اس سینٹر پر اسکی سہولتیں فراہم کی جائے. اس میٹنگ میں مالیگاؤں سے خصوصی طور پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی ، آل پاور لوم کنزیومر ایسوسی ایشن کے یوسف الیاس، ساجد انصاری ،شبیر ڈیگ والا ، راجو بھکو ، ایڈوکیٹ مومن مجیب ، حافظ عبداللہ فیصل ، خالد سکندر ،عزیزالرحمن نوفل ممبئی منترالیہ اسٹڈی گروپ کی پہلی میٹنگ میں شریک رہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com