دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ سیٹ پر اکھلیش یادو نے انڈیا اتحاد سے سماجوادی کا اُمیدوار دینے کی تجویز پیش کی


 دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ سیٹ پر اکھلیش یادو نے انڈیا اتحاد سے  سماجوادی کا اُمیدوار دینے کی تجویز پیش کی 


مالیگاؤں شہر کا موجودہ نمائندہ ہر محاذ پر کمزور اور ناکارہ ثابت ہوا ہے، موجودہ اور سابق آمدار سے شہریان ناراض ہے، ابوعاصم کی نمائندگی سے متاثر ہوکر نوجوان بڑی تعداد میں ہم سے جڑ رہے ہیں : شان ہند


سماجوادی پارٹی کی کارکردگی سے مالیگاؤں پُر امید، سماجوادی پارٹی کا نمائندہ اسمبلی میں مالیگاؤں شہر سے کامیاب ہوکر جائے گا : پرتاب ہوگاڑے 
 


مالیگاؤں : 22 جنوری (پریس ریلیز) سماج وادی پارٹی راشٹریہ صدر اکھلیش یادو  جو کہ انڈیا اتحاد کا مضبوط حصہ ہیں، ابھی گذشتہ دنوں اکھلیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کو ہرانے میں سماجوادی کلیدی کردار ادا کرے گی اور یوپی سے سماجوادی ہی بی جے پی کا صفایا کریں گی. انڈیا اتحاد میں پارلیمنٹ الیکشن کیلئے اکھلیش یادو نے دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ سیٹ پر سماجوادی کا اُمیدوار الیکشن لڑنے کی مانگ رکھی ہے. اسی مناسبت سے اورشمالی مہاراشٹر کے ناسک، دھولیہ، نندوربار، احمد نگر، جلگاؤں اضلاع میں سماجوادی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے مہاراشٹر کارگذار صدر پرتاب ہوگاڑے اور مہاراشٹر صدر ابوعاصم اعظمی نے شمالی مہاراشٹر کے الگ الگ شہروں میں میٹنگ لے رہے ہیں. آج 22 جنوری بروز پیر دوپہر 3 بجے دھولیہ شہر میں 100 فٹی روڈ پر عباس ہال میں پرتاب راؤ ہوگاڑے صاحب کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد ہوا. اس میٹنگ میں ساجدہ نہال احمد سیکریٹری مہاراشٹر سماجوادی پارٹی، پرویز صدیقی جنرل سیکریٹری مہاراشٹر سماجوادی پارٹی، فہد احمد یوا صدر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی، گڈو کاکر دھولیہ شہر صدر سماجوادی، آمین پٹیل کارپوریٹر کے علاوہ ریاستی ذمہ داران شریک تھے.

شان ہند نہال احمد نے اپنے بیان میں روشنی ڈالی کہ دھولیہ مالیگاؤں پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کا تناسب، پارٹی کے اُمیدوار کو کس طرح اور کس سماج کے لوگ کی ووٹ دلائی جاسکتی ہے، کس جگہ ہمیں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے تمام باتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر کا موجودہ نمائندہ ہر محاذ پر کمزور، ناکارہ ثابت ہوا ہے. موجودہ اور سابق آمدار سے شہر ناراض ہے، مالیگاؤں شہر کی عوام سماجوادی کے کام اور پارٹی کی لیڈر شپ سے پُر امید ہیکہ مالیگاؤں سے سماجوادی پارٹی سے جیت کر جانے والا اُمیدوار مالیگاؤں کی نمائندگی مضبوطی سے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. ساجدہ نہال احمد نے ریاست بھر میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پارلیمنٹ الیکشن کیلئے انڈیا اتحاد میں سماجوادی پارٹی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا. صدر میٹنگ پرتاب ہوگاڑے صاحب نے میٹنگ میں آئے تمام لوگوں کی رائے سنی اور بہتر سے بہتر کارکردگی پارٹی کی جانب سے دینے کا احادہ کیا. مالیگاؤں شہر سے ساجدہ نہال احمد  کے ہمراہ شان ہند نہال احمد ، ساجد پرنس، ابولیث انصاری، عبدالرحمٰن انصاری نے شرکت کیا.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے