مراٹھا ریزرویشن سروے : مسلمان سروے رپورٹ میں مکمل معلومات درج کرائیں :آصف شیخ
سرکاری ملازمین و اساتذہ کرام سے بھی اپیل، ذات کے کالم میں درج معلومات درست بھریں
مالیگاؤں : 23 جنوری (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کیلئے کئے جارہے سروے کے تعلق سے مالیگاؤں سینٹرل کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی صدر آصف شیخ رشید نے مسلمانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سروے کرنے والے ملازمین عوام کے دروازے پر آئیں تو انہیں مکمل معلومات فراہم کریں ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے ہندو مسلم عوام سے کہا کہ اگر مراٹھا ہیں یا نہیں یا کسی اور ذات سے منسلک ہیں تو بھی اپنی مکمل معلومات پیش کریں ۔انہوں نے بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کیلئے بظاہر سروے کیا جارہا ہے لیکن اس سروے میں پورے مہاراشٹر میں آبادی تمام عوام کی معلومات بذریعہ ایپ جمع کی جارہی ہیں اور اس کام کیلئے سرکاری ملازمین، اساتذہ و معلمات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔اگر آپ کے دروازے پر سروے کرنے کیلئے ملازمین آتے ہیں تو آپ انہیں معلومات دیں ۔چاہے آپ کی کاسٹ انصاری ہو، مومن ہو، جولاہا ہو، یا منصوری، قریشی، شاہ چھر بند VJNT ہو یا OBC ہو، منیار، کھاٹک ہو یا پھر شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب ہو، تڑی ہو، آپ مسلم سماج میں سے کسی بھی کاسٹ سے تعلق رکھتے ہو آپکو اپنی مکمل معلومات پیش کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر آپ نے مراٹھا ریزرویشن کیلئے سروے کا سمجھ کر سروے کو نظر انداز کرنا چاہا تو مستقبل میں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں ذات کی بنیاد پر دی جانے والی سرکاری سہولیات سے محروم ہونا پڑے ۔اس لئے اساتذہ کرام بھی اس ضمن میں تعاون کریں اور مسلمانوں کے علاقے میں سروے کرتے وقت مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس ایپ پر اپلوڈ کریں ۔اسطرح کی درخواست بھی آصف شیخ رشید نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com