بلقیس بانو کیس میں بری ہوئے 11 ملزمان نے گودھرا جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کردی
وڈودرا:22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے 11 قصورواروں نے سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے احکامات کے بعد اتوار کی رات دیر گئے گودھرا جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کردی۔ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو گینگ ریپ کے ملزمین کو استثنیٰ دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے کے ملزمین سے کہا تھا کہ وہ 21 جنوری تک خودسپردگی کریں۔ علاوہ ازیں ملزمان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ کچھ ملزمان چند دنوں سے غائب ہیں۔ اگر وہ پیش نہ ہوتے تو پولس کو انہیں گرفتار کرنا پڑتا۔ اس لیے ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کے 11 ملزمان دو گاڑیوں میں داہود ضلع کے سنگھواڑ سے گودھرا سب جیل پہنچے۔
ملزمین میں رادھے شیام شاہ، جسونت نائی، گووند نائی، کیسر ووہنیا، باکا ووہنیا، راجو سونی، رمیش چندنا، شیلیش بھٹ، بپن چندر جوشی، پردیپ موڈھیا اور متیش بھٹ شامل ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com