شیخ اسرائیل پر حملہ کرنے والے شیخ عرفان عرف گڈیا سر سمیت چار افراد گرفتار ، ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی کارروائی
مالیگاؤں : 23 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ روز مرزا غالب روڈ پر شیخ اسرائیل کے ساتھ ہوئی ماردھاڑ کے تناظر میں پولس نے وقار ماسٹر سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔اس ضمن میں شکایت کنندہ شیخ اسرائیل کی فریاد پر پولس حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تیزی سے تلاش کررہی تھی کہ ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں اور ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کی خصوصی دلچسپی سے ان ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کو خفیہ اطلاع ملی کہ حملہ کرنے والے ملزمان منماڑ کے قریب ہائے وے پر ڈی وائے ایس پی اسکواڈ نے جال بچھا کر ان ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مالیگاؤں لایا اور سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ 307 اور 325 کی روشنی میں انکی گرفتاری ظاہر کی ۔اسطرح کی تفصیلات سٹی پولس اسٹیشن میں رجوع بکار ہوئے نئے پولس انسپکٹر سنجئے سانپ کے توسط سے انکے رائٹر منوج چوہان نے دی ۔پولس ریکارڈ کے مطابق ملزمان کے نام شیخ عرفان شیخ حسین عرف گڈیا سر 28 ساکن عباس نگر ، شیخ ہارون شیخ عزیز 41 ، شیخ شکیل شیخ یوسف 25 ، عرفان خان گلاب خان 24 بتائے گئے ہیں ۔ان ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔مزید تفتیش سٹی پولس اسٹیشن کے پی آئی سنجئے سانپ کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com