کیف قتل کے الزام میں ایک گرفتار ، عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج
عوام افواہ نہ پھیلائیں، سوشل میڈیا پر پولس کی نظر : ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو
مالیگاؤں : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سروے نمبر 42 کے محمد کیف قتل معاملہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات آج مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے اخباری نمائندوں کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز مالیگاؤں کے ساکن محمد کیف کی لاش چاندوڑ گھاٹ سے ملی ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا اور تیز رفتار تفتیش جاری رکھتے ہوئے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس قتل کے الزام میں عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں دفعہ 302 قتل اور اغوا کرنے کی دفعہ 363 اور 201 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے کہا کہ پولس تیز رفتاری سے جانچ پڑتال میں مصروف ہے کہ آیا یہ قتل کیوں کیا گیا؟ قتل کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ کون کون اس قتل میں شامل ہے؟ مکمل تفصیلات وقفے وقفے سے تحقیقات کے بعد پولس جاری کریگی ۔خیال رہے کہ اس قبل ہی لکشمن نامی شخص کو پولس نے کیف کے قتل کے الزام میں حراست میں محمد الیاس محمد عقیل کی شکایت پر گناہ رجسٹرڈ نمبر 4/2024 کے تحت اب باقاعدہ ملزم لکشمن جگناتھ سونونے ساکن سروے نمبر 57/42 پر تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے عوام سے اپیل کی ہے افواہ نہ پھیلائیں، سوشل میڈیا پر پولس کی نظر ہے ۔شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔کل اس ملزم لکشمن کو عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔
خیال رہے کہ شفیق اینٹی کرپشن اور حاجی خالد شیخ رشید نے دردناک داستان سناتے ہوئے بتایا کہ سفاک قاتل لکشمن نے محمد کیف کو سات دنوں تک بھوکا رکھا، اذیت دی اور دردناک موت دیکر محمد کیف کی زندگی تمام کردی ۔اس سلسلے میں عوام اس قاتل کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کررہی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com