نیو سن رائز اسکول کی ٹرپ حادثہ کا شکار ، 13 طلبہ، 2 اساتذہ ہلاک،وڈودرا میں کشتی پر بیٹھ کر سلیفی لینے سے پیش آیا حادثہ
گجرات : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) گجرات کے وڈودرا میں آج دوپہر کو ہرنی جھیل میں طلبہ سے بھری کشتی الٹ گئی جس میں 13طلبہ اور دو اساتذہ کی موت ہو گئی۔ جبکہ 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے وڈودرا میں جمعرات کی دوپہرہرنی جھیل میں ایک کشتی الٹ گئی۔ اس حادثے میں 13 طلبہ اور 2 اساتذہ کی موت ہو گئی۔ کشتی میں سوار باقی 10 بچے اور 2 اساتذہ کو بچا لیا گیا ہے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے تمام طلباء کا تعلق وڈودرا کے نیو سن رائز اسکول سے ہے۔ وہ سیلفی لینے کشتی کے ایک طرف آئے تھے جس کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ ان بچوں یا اساتذہ میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ اس وجہ سے جب کشتی الٹ گئی تو سب پانی میں ڈوبنے لگے۔کشتی پر سوار ایک بچے نے کہاکہ ہماری کشتی ڈوب گئی۔ میں پائپ پکڑے باہر آیا۔ کشتی میں 30 بچے اور 3 میڈم سوار تھے۔جو پکنک منانے آئے تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com