کہیں انڈیا اگھاڑی میں شمولیت کا ارادہ تو نہیں؟ مالیگاؤں اسمبلی کی سیٹ کانگریس یا سماجوادی کے حصے میں، فیصلہ باقی لیکن...
مجلس ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کی کانگریس و سماجوادی صدور نانا پٹولے و ابو عاصم سے خوشگوار ملاقات
اعجاز بیگ، مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند آئندہ اسمبلی چناؤ لڑینگے یا مفتی اسماعیل کیلئے کام کریں گے؟کہنا قبل از وقت ہوگا
مالیگاؤں : 20 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سینٹرل اسمبلی حلقہ میں کس پارٹی کو امیدواری دی جائے یہ ابھی طئے نہیں ہوا ہے البتہ یہ سیٹ برسوں سے کانگریس کے حصے میں رہی ہے لیکن گزشتہ پانچ سال قبل مجلس اتحاد المسلمین نے اس سیٹ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا قبضہ جمایا ۔اب مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل کانگریس، این سی پی اور شیو سینا و سماجوادی جو انڈیا اگھاڑی میں شامل بھی ہیں نے مہاراشٹر اسمبلی کی سیٹوں کے بٹوارے کے تعلق سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا البتہ اس تعلق سے میٹنگوں کا انعقاد جاری ہے ۔اس بیچ وقتاً فوقتاً مالیگاؤں شہر میں اسمبلی چناؤ کو لیکر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں اور اسکی سب سے بڑی وجہ مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کی کانگریس لیڈران سے ملاقات رہی ہے ۔یہ بھی بحث سیاسی گلیاروں میں سنی جاتی رہی ہے کہ مجلس ایم ایل اے مفتی اسماعیل کانگریس کے رابطے میں ہے یا کانگریسی مفتی اسماعیل کے رابطے میں ہے ۔
اس کے علاوہ ایک پریس کانفرنس میں مفتی اسماعیل نے کانگریس پارٹی سے اسمبلی چناؤ لڑنے کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ابھی پانچ سال پورا نہیں ہوا میری ٹرم کو ایک سال باقی ہے بعد میں دیکھا جائے گا ۔جسکا مطلب ہے کہ ماحول سازگار رہا تو مفتی اسماعیل بروقت کوئی سنسنی خیز فیصلہ لے سکتے ہیں لیکن منگل کو ناگپور اسمبلی اجلاس کے دوران کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے اور سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی سے مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے خوشگوار ملاقات کی ۔جس کی تصویر بھی نمائندہ بیباک کو موصول ہوئی ۔اس تصویر میں مفتی اسماعیل کے فرزند عبداللہ فیصل اور سابق کارپوریٹر حاجی شیخ کلیم دلاور بھی نظر آرہے ہیں ۔یہ تصویر بظاہر کئی سوالات کو جنم دے رہی ہیں ۔اس خوشگوار ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟ اس پر خلاصہ باقی ہے البتہ سیاسی گلیاروں سے خبر گشت کر آرہی ہے کہ مفتی اسماعیل قاسمی اپنے فرزند عبداللہ فیصل کو یا حاجی کلیم دلاور کو مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی صدارت دلانے کی کوشش کررہے ہیں یا انہیں سماجوادی کی جانب سے آفر ملا ہے ۔اسی طرح یہ بھی خبر سامنے آرہی ہے کہ مفتی اسماعیل کی کانگریس و سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدور سے ملاقات کہیں مالیگاؤں میں اسمبلی چناؤ کی تیاری کا پیش خیمہ تو نہیں ہے؟ مفتی اسماعیل قاسمی کانگریس یا سماجوادی پارٹی میں شامل ہونگے یا نہیں لیکن یہ تصویر صاف دکھاتی ہے کہ کیا مفتی اسماعیل قاسمی انڈیا اگھاڑی کے رابطے میں ہیں؟
مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی کی سیٹ کانگریس کے حصے میں جائے یا سماجوادی کے حصے میں جائے لیکن مفتی اسماعیل دونوں کشتی میں سوار ہونے کی تیاری تو نہیں کررہے ہیں؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ اور سماج وادی پارٹی کے مقامی لیڈران شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کیا کریں گے؟ کیا وہ سابقہ کی طرح 2024 کے اسمبلی چناؤ میں بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا ساتھ دینگے یا پھر اپنی مرضی کے مطابق چناؤ لڑینگے؟ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔اس فوٹو کے تعلق سے مفتی اسماعیل کے میڈیا نمائندے کی حیثیت سے حسین انصاری نے کہا کہ ملاقات تو خوشگوار موڈ میں دونوں ہی پارٹی کے لیڈران سے ہوئی ہیں اور دونوں ہی لیڈران مفتی اسماعیل کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکا احترام بھی کرتے ہیں لیکن ناگپور میں دونوں لیڈران سے ملنے پر کیا بات چیت ہوئی یہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی بتائیں گے ۔حسین انصاری نے کہا کہ البتہ مفتی اسماعیل قاسمی آج مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ہے اور ناگپور میں اسمبلی اجلاس جاری ہے اس دوران کئی لیڈران سے ملاقات ہوتی ہیں ۔اب عوام کا سوال یہ ہے کہ کئی لیڈران سے ملاقات ہوتے رہتی ہیں تو صرف کانگریس پارٹی و سماجوادی پارٹی کے صدور کی تصویری جھلکیاں کیوں وائرل کی گئی؟ بقیہ دیگر پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کی تصویر کیوں وائرل نہیں کی گئی؟ ۔اس لئے یہ تصویر کئی اعتبار سے کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے جسکا جواب انا باقی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com