درہم برہم ٹریفک نظام کو فوری درست کیا جائے ورنہ حادثات کی ذمہ دار سرکاری انتظامیہ ہوگی ، مستقیم ڈگنیٹی کا کارپوریشن و پولس انتظامیہ سے مطالبہ


درہم برہم ٹریفک نظام کو فوری درست کیا جائے ورنہ حادثات کی ذمہ دار سرکاری انتظامیہ ہوگی ، مستقیم ڈگنیٹی کا کارپوریشن و پولس انتظامیہ سے مطالبہ 





مالیگاؤں : 20 دسمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں اتی کرمن کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہو چکا ہے مزید ستم یہ کہ آگرہ روڈ پر زیر تعمیر بریج نے ٹریفک کے مسائل میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔ خاص طور سے اسکولوں کی چھٹی کے وقت ہونے والا ٹریفک کا مسلہ ناقابل بیان ہے اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ لگا رہتا ہے ۔ علاوہ ازیں ابھی بریج کے بقیہ حصے کا تعمیراتی کام بھی شروع ہونے والا ہے جب عوام کا کیا بنے گا کسی کو نہیں معلوم ہے۔ 

ایک بات یہ بھی ہے کہ اپنے آپ کو شہر کا خیر خواہ بتانے والے کسی بھی لیڈر کی توجہ اس جانب نہیں جاتی۔لیکن اس مسلے کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سماجوادی یووا جن سبھا کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی روز اول سے ہی ٹریفک نظام کی درستگی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے آرہے ہیں۔

اس تعلق سے چند دنوں قبل سماجوادی پارٹی کے وفد نے محکمہ ٹریفک، بریج کے ٹھیکیدار، سٹی انجینیئر، اتی کرمن دستہ، پولیس انتظامیہ اور کارپوریشن کے سیکورٹی گارڈز کی ساتھ میٹنگ کی تھی اور ٹریفک کے نظام میں درستگی لانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا تھا لیکن اس معاملے میں کوئی پیش رفت کی جاتی اس سے قبل ہی کارپوریشن کمشنر کی تبدیلی ہوگئی اور یہ معاملہ زیر التوا رہ گیا۔

ٹریفک جیسے سنگین مسلے کو مکمل طور پر حل کرنے کے لیے مستقیم ڈگنیٹی نے آج نئے کمشنر ، سٹی انجینئر اور ٹھیکیدار کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے شہر کے ٹریفک نظام میں سدھار لانے کا مطالبہ کیا اور انھیں متنبہ بھی کیا کہ اگر جلد از جلد ٹریفک نظام کو درست نہیں گیا تو اس دوران پیش آنے والے کسی بھی واقعے کی ذمہ داری کارپوریشن و ٹریفک ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔اس کے بعد کارپوریشن کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز شام 5 بجے کارپوریشن میں کمشنر، محکمہ ٹریفک، سٹی انجینئر، ٹھیکیدار، پولیس ڈیپارٹمنٹ، اتی کرمن دستہ، سیکیورٹی گارڈز کی ایک مشترکہ میٹنگ عمل میں آئے گی اور اس ٹریفک کے مسلے کو حل کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جایے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے