مالیگاؤں ایم آئی ڈی سی میں بوائلر پھٹنے سے ہوا دھماکہ ، شیشہ بنانے والی کمپنی میں لگی آگ ، قابو پانے کی جدوجہد جاری



مالیگاؤں ایم آئی ڈی سی میں بوائلر پھٹنے سے ہوا دھماکہ ، شیشہ بنانے والی کمپنی میں لگی آگ ، قابو پانے کی جدوجہد جاری 






ناسک : 29 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک کے تعلقہ سنّر میں واقع مالیگاؤں MIDC میں جاری ہندوستان گلاس لمیٹڈ کمپنی میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاع مل رہی ہے کہ کمپنی کا بوائلر پھٹ گیا ہے۔ اس کمپنی میں شیشہ تیار کیا جاتا ہے۔ کمپنی میں دھماکے کے بعد سنر ایم آئی ڈی سی کے علاوہ سنر میونسپلٹی کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے۔


آگ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد سنر ایم آئی ڈی سی کے ساتھ سنر میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ سنر پولس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناسک کے مالیگاؤں ایم آئی ڈی سی میں شیشہ بنانے والی کمپنی ہندوستان گلاس لمیٹڈ کمپنی میں بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ کمپنی میں ایک بوائلر پھٹ گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین پھنسے ہیں یا باہر بچ نکلے لیکن آگ کمپنی کے ایک بڑے علاقے میں پھیل گئی ہے اور اس آگ پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ جدوجہد کررہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے