مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت مدارس کو جدید بنانے کے لئے 15 جنوری تک تجاویز پیش کی جائیں : کرن جوشی

(فائل فوٹو) 

مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت مدارس کو جدید بنانے کے لئے 15 جنوری تک تجاویز پیش کی جائیں : کرن جوشی



 ناسک : 29 دسمبر(بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر حکومت کے محکمہ اقلیتی کے ذریعے مدارس کو جدید بنانے کے لیے ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق سال 2023-24 کے لیے ضلع کے مدارس 15 جنوری 2024 تک کلکٹر کے دفتر میں اپنی تجاویز پیش کریں اسطرح کی اپیل ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کرن جوشی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کی ہے۔

 اس اسکیم کے تحت حکومت سے دستیاب سبسڈی کے ذریعے اہل مدارس کو جدید بنایا جائے گا۔حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اقلیتی ترقی کے 26 دسمبر، 2023 کے سرکاری سرکلر کے مطابق، 15 جنوری 2024 تک ان مدارس کو توسیع دی گئی ہے جو سال 203-24 کے لیے سبسڈی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 اس اسکیم کے لیے ضلعی سطح پر سفارشات دینے کے لیے متعلقہ ضلع کے کلکٹر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کرن جوشی نے بتایا کہ کلکٹر کے دفتر کو حکومت کو تجویز پیش کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2024 ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے