شہید عبدالحمید روڈ کے اطراف میں جاری نشہ آور اشیاء کے کاروبار پر قدغن لگانے آٹھ دن کا الٹی میٹم
حاجی خالد شیخ رشید کی وارڈ کے ساکنان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ، غیر قانونی کاروبار فوری بند کرنے کا مطالبہ، ورنہ سخت احتجاج
مالیگاؤں : 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہید عبدالحمید روڈ و اطراف کے علاقوں میں آباد بستیوں کے ساکنان نشہ آور اشیاء کی فروخت سے حد درجہ پریشان ہیں ۔نوجوان نسل تباہ ہورہی ہیں ۔اور اب تو حد یہ ہے کہ بچے بھی اس نشے کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں جس سے ان بچوں کے والدین کو ذہنی و جسمانی تکلیف ہورہی ہیں اور سماج میں برائیاں عام ہورہی ہیں۔آن سب باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سلیم نگر، نہال نگر ،گنیش نگر ،خوددار نگر و اطراف کی بیدار مغز خواتین اور نوجوانوں نے حاجی خالد شیخ رشید کی قیادت میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر حاجی شیخ خالد نے کہا کہ شہر کے مشرقی حصے میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار بڑھ رہا ہے اور پولس تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔نوجوان، بچے اس لت سے برباد ہورہے ہیں، کرائم بڑھ رہے ہیں ہمیں اسے روکنا ہوگا ۔انہوں نے پولس انتظامیہ سے کہا کہ پولس ڈپارٹمنٹ نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والوں پر سخت کارروائی کرے ۔گانجا، چرس، افیم اور کتا گولی جیسی نشہ آور اشیاء فروخت کرکے چند سماج دشمن عناصر پورے سماج کو برباد کررہے ہیں ان پر قانونی کارروائی فوری طور پر کیا جائے ۔حاجی شیخ خالد نے کہا کہ میں نے نشہ کے خلاف ایڈیشنل کلکٹر آفس پر اس سے قبل دھرنا اندولن کیا تھا اور کچھ حد تک اس پر قابو پایا گیا لیکن آج پھر دوبارہ نشہ آور اشیاء کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے ۔خالد حاجی نے دوران تقریر کہا کہ وارڈ کی سیکڑوں خواتین و مرد اور نوجوانوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور وارڈ کی اس بگڑتی صورت حال سے واقف کروایا ۔انہوں نے کہا کہ میں آخری انتباہ دیتا ہوں کہ نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والے اپنا بوریا بستر سمیٹ لیں، پولس انتظامیہ دھیان دیں ۔جو لوگ سماج کو تباہ کررہے ہیں ان پر کارروائی کریں نہ کہ صرف گٹکا فروخت کرنے والوں پر کارروائی کریں ۔جس طرح گٹکا پر کارروائی کی جارہی ہے اسی طرح ان نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے پولس انتظامیہ ٹھوس اقدامات کریں ۔حاجی خالد شیخ رشید نے کہا کہ اگر پولس انتظامیہ نے آٹھ روز میں کارروائی نہیں کی تو پھر شہید عبدالحمید روڈ کے اطراف کے تمام علاقوں کی سیکڑوں خواتین، مرد، نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ ہمارے پالتو جانوروں کو لیکر ہم شہید عبدالحمید روڈ پر دھرنا اندولن کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اسکے بعد بھی غیر قانونی کاروبار جاری رہا تو پھر وارڈ کی عوام کیساتھ مل کر انہیں قانون کے مطابق سبق سیکھایا جائے گا ۔اس موقع پر شفیق اینٹی کرپشن، نہال حاجی برتن والے ،عاصم راکی، اجو لہسن والا سمیت شہید عبدالحمید روڈ کے اطراف آباد بستیوں کے سیکڑوں مرد و خواتین کثیر تعداد میں میٹنگ میں مود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com