کارپوریشن میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی ،ایک ملازم گرفتار



کارپوریشن میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی ،ایک ملازم گرفتار



مالیگاؤں : 2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے آج دوپہر میں کارپوریشن ملازم کیخلاف اینٹی کرپشن محکمہ نے کارروائی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کارپوریشن کے وارڈ آفس نمبر 3 کے اتی کرمن ڈپارٹمنٹ میں مستقل طور پر برسر ملازمت ایک بیٹ سپروائزر کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ جاری ہے ۔تادم تحریر اب تک اینٹی کرپشن بیورو نے اس ٹریپ کی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے کہ آیا کتنے روپے رشوت لیتے ہوئے کسے گرفتار کیا گیا ہے؟ ملزم کا نام کیا ہے، عہدہ اور معاملہ کیا ہے؟ البتہ کارپوریشن ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق شکایت کنندہ کی اینٹی کرپشن بیورو اتی کرمن کو لیکر کسی معاملے میں درج شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔محکمہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جارے رکھے ہوئے ہیں ۔کیمپ ریسٹ ہاؤس میں مزید کارروائی جاری ہے ۔اس اینٹی کرپشن کی ریڈ سے ماہ کارپوریشن میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔



ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے