مرکزی حکومت کی مراٹھا ریزرویشن معاملہ میں انٹری،امیت شاہ نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور بی جے پی صدر باون کولے کو دہلی طلب کیا
ممبئی : 2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک پرتشدد ہوتی جارہی ہیں اور ریاستی حکومت مراٹھا ریزرویشن پر کوئی حل تلاش کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے، اب اس کشمکش کو مرکزی سطح پر حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مرکزی حکومت نے مراٹھا ریزرویشن معاملہ میں انٹری کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کولے کو فوری طور پر دہلی طلب کیا ہے۔ اندازہ ہے کہ شاہ مراٹھا مسئلہ کو سمجھیں گے اور اس معاملے میں کوئی ٹھوس فیصلہ لیں گے۔
اس سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق دیویندر فڑنویس اور چندر شیکھر باون کولے دوپہر تقریباً 3:30 بجے دہلی میں امیت شاہ کی رہائش گاہ پہنچنے والے ہیں۔ اس کے بعد ان تینوں لیڈروں کے درمیان مراٹھا ریزرویشن کے مسئلہ پر سنجیدہ بات چیت کا امکان ہے۔
منوج جارنگے پاٹل کے انشن نے مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ گرم کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا ہے۔ بیڑ میں سیاسی لیڈروں کے گھر جلائے جانے کے بعد امیت شاہ نے فرنویس کو فون کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد فرنویس نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف 307 کے تحت جرائم کا اندراج کرنے کی ہدایات جاری کی ۔لیکن پھر منوج جارنگے نے یک زبان ہو کر خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت بالخصوص فرنویس ایسے جرائم درج کریں گے تو میں دیکھوں گا اور سڑک پر نکلوں گا ۔ منوج جارنگے پاٹل نے بدھ کی رات سے پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں بھی مراٹھا ریزرویشن پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ کانگریس قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکز مناسب کارروائی کرے اور اس معاملے کو نمٹائے۔ اس پس منظر میں امت شاہ نے دیویندر فرنویس اور چندر شیکھر باونکولے کو دہلی مدعو کیا ہے۔ تو شاہ اس میٹنگ میں مراٹھا ریزرویشن کو حل کرنے میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ اس پر مہاراشٹر کی عوام بالخصوص مراٹھا سماج کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com