ڈی ایڈ ٹیچر کو بی ایڈ عہدہ پر ترقی دینا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑا ، ایجوکیشن محکمہ کی شکایت پر ناسک پولس میں مقدمہ درج



ڈی ایڈ ٹیچر کو بی ایڈ عہدہ پر ترقی دینا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑا ، ایجوکیشن محکمہ کی شکایت پر  ناسک پولس میں مقدمہ درج 





مالیگاؤں /ناسک : 3 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)تعلیمی ادارے میں خالی آسامیوں کو نئے سرے سے پُر کیے بغیر برسر ملازم کو براہ راست ترقی دے کر حکومت کو گمراہ کرنے کا معاملہ بھدرکالی پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ مالیگاؤں تعلقہ کے ٹوکاڈے میں واقع ایک تعلیمی ادارے ودیا ساگر تعلیم پرسارک منڈل میں ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ضلع پریشد کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے پولس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولس کے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ادے دیوارے نے الزام لگایا ہے کہ ہیڈ ماسٹر اور اس وقت کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اس غیر قانونی سرگرمی کا ارتکاب کیا ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ودیا ساگر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں B.A بی ایڈ کے پے گریڈ میں ٹیچر کی پوسٹ خالی ہونے پر مذکورہ ملزمان نے 14 جون 2010 سے 15 جون 2019 کے درمیان ڈپٹی ٹیچر (DEd) کے عہدے پر تعینات ملازم کو براہ راست ترقی دی۔


 اسی طرح کہا جاتا ہے کہ عہدہ دستیاب نہ ہونے پر مذکورہ پوسٹ پر ایک اضافی ٹیچر تعینات کر کے غیر قانونی کام کیا گیا اور حکومت سے دھوکہ کیا گیا۔مزید تحقیقات انسپکٹر سونوانے کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے