آصف شیخ کی رہنمائی میں اسلم انصاری اور شکیل بیگ منی پور کی راجدھانی امپھال پہنچے، کیا ہے ماجرا؟
مالیگاؤں : 29 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن کے سینئر سابق کارپوریٹرس اسلم انصاری اور شکیل بیگ ان دنوں آصف شیخ کیساتھ مختلف سیاسی، سماجی اور فلاحی و عوامی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں ۔ آج آصف شیخ کی رہنمائی میں شکیل بیگ اور اسلم انصاری ریاست منی پور پہنچے، جہاں انہوں نے امپھال میں کسی بڑے ادارے میں حاضری لگائی اسی طرح کئی شخصیات سے ملاقاتیں کی اور شہری مفاد کیلئے کونسی کوششیں وہاں رہ کر انجام دی ہیں اس بارے میں جلد ہی معلومات عوام کے سامنے آجائیں گی ۔البتہ اتنا تو طئے ہے کہ جلد ہی آصف شیخ شکیل بیگ اسلم انصاری شہری مفاد میں سنسنی خیز خلاصہ بھی کریں گے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔اسلم انصاری شکیل بیگ کے علاوہ انکے ہمراہ فرحان شیخ اور شاہد انصاری بھی موجود رہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com