پولس کا کومبنگ آپریشن و آل آؤٹ مہم کا آغاز، غنڈہ عناصر اور آوارہ گردی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
محتاط رہیں! پولس کی وارننگ، غیر قانونی حرکات پر پولس کی نظر
ناسک: 29 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)- پولس کمشنر سندیپ کارنک کی رہنمائی میں تمام ناسک سٹی پولس کمشنریٹ حدود میں تمام ڈی سی پی، تمام اے سی پی، تمام ایس آر پی آئی اور افسران کے ذریعہ کومبنگ آپریشن اور آل آؤٹ مہم شروع کی گئی ہے۔ مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔پولس کمشنر سندیپ کارنک نے ناسک کا چارج سنبھالنے کے بعد شہر میں جرائم پر روک لگانے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے۔ شہر میں گزشتہ چند ماہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور پولس اب ایکشن موڈ پر ہے۔اس مہم سے جرائم کو کس حد تک روکا جاتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہو جائے گا۔ لیکن ایسی مہمات پولس انتظامیہ کو بار بار کرنی پڑتی ہیں۔
ناسک پولس نے منگل کی رات عوامی مقامات پر شراب نوشی کرنے والے 568 شرابیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔سڑک پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکت یا پریشانی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔ محتاط رہیں! پولس نے بھی یہ وارننگ دی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com