ابو عاصم اعظمی نے شمالی مہاراشٹر کی باڈی برخاست کردی، ممبئی میٹنگ میں فیصلہ


ابو عاصم اعظمی نے شمالی مہاراشٹر کی باڈی برخاست کردی، ممبئی میٹنگ میں فیصلہ 



مالیگاؤں سمیت ناسک، احمد نگر، دھولیہ، نندور بار ،جلگاؤ‍ں کے تمام عہدے تحلیل کرنے کے احکامات جاری 



ممبئی : 29 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کی گزشتہ کل 28 نومبر کو ممبئی میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں کیا گیا ۔اس میٹنگ میں ابو عاصم کہ صدارت میں  تمام اضلاع کے صدور کی اتفاق رائے سے کئی تجاویز منظور کی گئی ۔اس موقع پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی نے مالیگاؤں سمیت اتر مہاراشٹر (شمالی مہاراشٹر) کی تمام باڈی کو ڈیزال کرنے کا احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔1) ناسک، 2) احمد نگر، 3) دھولیہ ، 4) جلگاؤں، 5) نندوربار، 6)مالیگاؤں سمیت شمالی مہاراشٹر کے تمام اضلاع، دیگر تمام متعلقہ میونسپل اور تعلقہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

سماج وادی پارٹی مہاراشٹر پردیش کی ایگزیکٹو میٹنگ 28 نومبر 2023 کو ختم ہوئی۔ میٹنگ میں پارٹی کی ترقی کے لیے ریاست میں تمام ضروری ضلعی کمیٹیوں کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے مطابق یہ فیصلہ علاقائی صدر، علاقائی ورکنگ صدر اور علاقائی دفتر کے درمیان اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ 

شمالی مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں سماج وادی پارٹی کی ضلعی کمیٹیاں، میونسپل کمیٹیاں، تعلقہ کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیوں کو آج 29 نومبر سے تحلیل کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ تمام کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل نو کی جائے گی اور تشکیل نو کمیٹیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اسطرح کا ایک مکتوب پرویز صدیقی، پرنسپل جنرل سکریٹری مہاراشٹر پردیش نے شمالی مہاراشٹر کے نام جاری کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے