واہ "خوب کھیلا شامی!" وزیر اعظم نریندر مودی نے کرکٹر محمد شامی کی تعریف کردی لیکن اکھلیش یادو کی زبان پر محمد شامی کا نام تک نہیں آیا ، پھر بھی سماجوادی سیکولر؟؟؟

"خوب کھیلا شامی!" وزیر اعظم نریندر مودی نے کرکٹر محمد شامی کی تعریف کردی لیکن اکھلیش یادو کی زبان پر محمد شامی کا نام تک نہیں آیا ، پھر بھی سماجوادی سیکولر؟؟؟



مالیگاؤں: 17نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) نیوزی لینڈ کو کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں کراری شکست دیکر ٹیم انڈیا کو زبردست جیت دلوانے والے بالر محمد شامی کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہیں اور اس جیت کا سہرا قومی میڈیا سے لیکر بین الاقوامی میڈیا نے مسلم کرکٹر محمد شامی کے سر باندھا ہے یہاں تک کہ بی بی سی نے بھی اپنی خبر کی شروعات ان سطور سے کی ہے ("انڈیا نے نیوزی لینڈ کو محمد شامی کی شاندار بولنگ کی بدولت کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 70 رنز سے شکست دے دی ہے")۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں ایک نہیں دو دو مرتبہ محمد شامی کا ذکر کیا مودی جی نے اپنے ٹویئٹر ہینڈل X پر لکھا کہ "آج کا سیمی فائنل شاندار انفرادی پرفارمنس کی بدولت اور بھی خاص رہا ہے، اس گیم میں @محمد شامی کی باؤلنگ کو کرکٹ کے شائقین آنے والی نسلوں کے لیے پسند کریں گے۔" "خوب کھیلا شامی!"

https://twitter.com/i/status/1725073235358679456

لیکن اس کے برعکس سماجوادی لیڈر اکھلیش یادو کو مسلم کرکٹر کا نام تک لینا گوارا نہیں ہوا کل ہوئی پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ "میں مبارکباد دیتا ہوں انڈیا ٹیم کو، انڈیا اِسی طرح جیتتی رہے، "جو بالر ہے اُس نے کمال کیا"، ویراٹ کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی، مجھے خوشی ہے، انڈیا پھر جیتے گی" سیکولر کہلانے والے نیتا جی نے "ویراٹ کوہلی" کا نام تو لیا لیکن "محمد شامی" کا نام لینا تک گوارا نہیں کیا البتہ برسبیل تذکرہ کہا کہ" جو بالر ہے اس نے کمال کیا"، واضح رہے کہ پریس کانفرنس انڈیا کی جیت کے دوسرے دن ہوئی، جیت سے لیکر پریس کانفرنس ہونے تک ہزاروں مرتبہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر محمد شامی کا نام موضوع بحث رہا لیکن نیتا جی کو اس مسلم کرکٹر کا نام تک یاد نہیں یا جان بوجھ کر لینا گوارا نہیں کیا کیا یہی ہے سماجوادی پارٹی کی سیکولر مزاجی؟؟؟

اس سلسلے میں جنتادل چھوڑ کر سیکولر پارٹی سمجھ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والے (ساجدہ میڈم، شانِ ہند، مستقیم ڈگنٹی) کو چاہیے کہ وہ اپنے قومی لیڈر کو ان کی کوتاہی کی نشاندہی کرائیں اگر اس کے بعد بھی وہ مسلم کرکٹر سے عناد رکھیں تو نئے شامل ہونے والوں کو کس منہ سے پارٹی میں رہنا گورا کریگا یہ عوام آور پارٹی کے زمہ داران فیصلہ کریں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے