ڈرگس مافیا للت پاٹل کیس میں 2 پولس اہلکار گرفتار، پولس محکمہ میں سنسنی


ڈرگس مافیا للت پاٹل کیس میں 2 پولس اہلکار گرفتار، پولس محکمہ میں سنسنی 




 پونہ : 17 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ سٹی پولس فورس کے دو پولیس اہلکاروں کو کرائم برانچ یونٹ-2 کی پولس نے منشیات کا دھندہ چلانے والے للت پاٹل کے معاملے میں گرفتار کیا ہے للت پاٹل جب ساسون اسپتال میں زیر علاج تھا اور پولس کے ہاتھ سے فرار ہو گیا تھا۔جس کی وجہ سے پوری پولس فورس کافی ہلچل مچی تھی۔ اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ ڈرگ مافیا للت پاٹل ساسون اسپتال سے فرار ہونے کے بعد پوری پولیس فورس اس کی تلاش میں تھی۔  آخر کار اسے ممبئی کی ساکی ناکا پولیس نے بیرون ریاست سے گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد اسے پولس حراست میں بھیج دیا گیا۔

 عدالت کی اجازت سے للت پاٹل کو پونہ پولس نے اپنی تحویل میں لے کر پونہ لایا۔ اس کے بعد عدالت نے اسے پولس کی تحویل میں دے دیا۔ اس دوران ناسک میں ان کے گھر کی تلاشی لی گئی تو کروڑوں روپے کا سونا برآمد ہوا۔ اسے پولس نے ضبط کر لیا۔

 دریں اثنا، پولس نائک ناتھارام کالے اور امیت جادھو، جو للت پاٹل کے سسون اسپتال سے فرار ہونے کے دن ساسون اسپتال میں ڈیوٹی پر تھے، کو کرائم برانچ کے یونٹ-2 نے گرفتار کیا ہے۔  جس سے پوری پولس فورس میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔

 جس دن للت پاٹل ساسون اسپتال سے فرار ہوئے تھے دونوں ہی پولس نائک ڈیوٹی پر تھے۔ایک مراٹھی روزنامہ کو ایک سینئر پولس افسر نے بتایا کہ اسے ڈیوٹی میں لاپرواہی اور کوتاہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے