قلعہ پولیس اسٹیشن میں کمشنر سمیت 8 افراد پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کیا جائے، آصف شیخ


قلعہ پولیس اسٹیشن میں کمشنر سمیت 8 افراد پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کیا جائے، آصف شیخ 




500 کروڑ روپے کے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ میں میونسپل کارپوریشن کا 75 کروڑ روپے کا مالی نقصان کرنے کا الزام 



 مالیگاؤں :13 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن عوامی ٹیکس سے پیدا ہوئے جنرل فنڈز کی غلط منصوبہ بندی کرکے کارپوریشن کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے و دھوکہ دہی کررہی ہے اس ضمن میں بھالچندر گوساوی، میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر سمیت سوہاس جگتاپ،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ٹینڈر کمیٹی، کیلاش بچھاؤ ،سٹی انجینئر رکن ٹینڈر کمیٹی، راجو خیرنار۔اکاؤنٹنگ آفیسر و رکن کمیٹی، شیکھر ویدیا۔ آڈیٹر و رکن ٹینڈر کمیٹی، سچن مارواڑ ، پروجیکٹ انجینئر و رکن  ٹینڈر کمیٹی مالیگاؤں کارپوریشن ،ایم ہیومن سروسز کنسلٹنٹ، دھولیہ، انڈو انجینئرنگ پروجیکٹ کارپوریشن ناگپور پر مجرمانہ الزامات ہیں کہ کمشنر نے  419 کروڑ روپے کے ٹینڈر کے عمل میں جھوٹے اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر انڈو انجینئرنگ پروجیکٹ کارپوریشن ناگپور کا ٹینڈر اہل قرار دیا۔اس ضمن میں اسے جرم سمجھتے ہوئے ان تمام افسران و ٹھیکہ دار ہر مقدمہ درج کیا جائے ۔اسطرح کا ایک کمپلین لیٹر آصف شیخ نے قلعہ پولس اسٹیشن کیساتھ ساتھ وزیر داخلہ، ایڈیشنل ایس پی ،ضلع ایس کو دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سہکار انفرا اورنگ آباد جو اس ٹینڈر پروسیجر میں نااہل قرار دیے گئے ہیں نے 8 نومبر کو کمشنر، مہاراشٹر سرکار ،وزیر ،ایم ایل اے اور مجھکو وکیل معرفت لیٹر کے ذریعے درخواست دیتے ہوئے گزارش کی ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر میں ناانصافی کی گئی ہے لہذا میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور کارپوریشن کا کروڑوں روپے بچایا جائے۔میں سہکار انفرا کی اس شکایت کی روشنی میں آپ کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ درج ذیل شہری مسائل اور حقوق سے متعلق مندرجہ بالا موضوع میں بیان کردہ انتہائی سنگین کیس میں تمام افسران و ٹھیکہ دار کی طرف سے ہورہی ممکنہ بدعنوانی کو روکا جائے۔مرکزی حکومت کے زیر اہتمام امرت-2 کے تحت 419 کروڑ روپے (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) کے ٹینڈر کے عمل میں، جواب دہندہ انڈو انجینئرنگ پروجیکٹ کارپوریشن ناگپور نے منصوبہ بندی اور ملی بھگت سے جواب دہندہ کمشنر سے مانو سیوا کنسلٹنٹ دھولیہ کے ساتھ سازش کی اور شرائط کے برعکس جھوٹے دستاویزات فراہم کئے اور ٹینڈر کی شرائط کو پورا کئے بغیر سرکاری خزانہ اور میونسپل فنڈز کا بڑے پیمانے پر غبن کرنے کے ارادے سے مذکورہ ٹینڈر میں غیر قانونی سرگرمی انجام دی گئی ہیں ۔اس لئے مذکورہ تمام افراد پر مقدمہ درج کیا جائے ۔شکایتی مکتوب میں آصف شیخ نے لکھا ہے کہ سہکار کوآپریٹو انفرا جے۔ وی اورنگ آباد کے ذریعہ پیش کردہ ایلورہ کنسٹرکشن کا ٹینڈر جس کی قیمت 75 کروڑ 85 لاکھ روپے سے کم ہے کو نااہل قرار دے کر بڑی بدعنوانی کی گئی ہے، میونسپل کمشنر سے ملزم نمبر 6 تک حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے انتہائی ذمہ دار اور اعلیٰ افسران ہیں، یہ ان کا فرض ہے کہ ٹینڈر کی شرائط اور حکومت کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ٹینڈر کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے انجام دیں۔ لیکن ان جواب دہندہ دہندگان کمشنر سے لیکر تمام نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔
 قوائد و ضوابط کے مطابق جواب دہندہ نمبر 8 انڈو انجینئرنگ پروجیکٹ کارپوریشن کے ٹینڈر کا اوپن کرنے سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو 75 کروڑ 85 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ اب یہ ضروری ہے کہ اس ٹینڈر کے عمل کے اگلے مراحل پر فوری روک لگائی جائے۔ حکومت کے مفاد میں یہ مناسب ہو گا کہ مکمل چھان بین کے بعد ہی اس اسکیم کو روک کر اس پر صحیح طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔اسطرح کا مکتوب بھی ہم نے مہاراشٹر حکومت کو دیا تھا اور آج آپ قلعہ پولس اسٹیشن کو بھی دیا جارہا ہے ۔
   

آصف شیخ رشید نے کمپلین لیٹر میں لکھا ہے کہ میری گزارش ہے کہ اس مرکزی حکومت سے منظور شدہ اسکیم میں سے صرف مندرجہ بالا تمام چیزیں، جو مالیگاؤں شہر کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اہم ہے کا فوری نوٹس لیں اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کریں اور شہریوں کے مفاد میں اور ٹینڈر کی شرائط و ضوابط کے مطابق پلان پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کریں۔اس شکایت میں آصف شیخ نے کہا کہ ٹینڈر کے عمل میں جھوٹے اور جعلی دستاویزات جمع کرانے کی صورت میں، فوجداری الزامات عائد کیے جائیں گے۔ اسطرح کی یقین دہانی حکومت کی طرف سے ایک مکتوب میں کی گئی ہے ۔لہٰذا پولس انتظامیہ بھی اپنی خدمات پیش کریں ۔ اس سلسلے میں بطور معلومات ایک کاپی نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر فرنویس، ایس پی ناسک ضلع دیہی پولس ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے