سلمان خان کا مالیگاؤں کے فین کے نام پیغام ،فلم سکون سے دیکھیں، اپنی اور دوسروں جان کی حفاظت کریں، پٹاخے بازی سے پرہیز کریں



سلمان خان کا مالیگاؤں کے فین کے نام پیغام ،فلم سکون سے دیکھیں، اپنی اور دوسروں جان کی حفاظت کریں، پٹاخے بازی سے پرہیز کریں



مالیگاؤں کے سینما گھروں میں فلم ٹائیگر 3 کی نمائش پر آتش بازی کا مظاہرہ، سلمان خان کی عاشقوں کو ہدایت 



ممبئی : 13 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری اب دنوں جہاں سنیما گھروں میں دھوم مچا رہی ہیں وہیں سلمان خان کے عاشق بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے فین نے مالیگاؤں کے موہن تھیڑ میں فلم ٹائیگر تھری کی نمائش پرزبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا ۔پٹاخے بازی کی ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درجنوں نامعلوم افراد بالخصوص سلمان خان کے فین کے خلاف مقدمہ بھیا درج کیا گیا ہے ۔جب یہ خبر نینشل میڈیا میں پہنچی تو سلمان خان کو بھی چپی توڑنا پڑیں ۔مالیگاؤں شہر کے سنیما گھر میں ٹائیگر 3 فلم میں عاشقوں کی جانب سے پٹاخے بازی پر سلمان خان نے کہا کہ فلم کو سکون سے دیکھیں ۔اپنی اور دوسروں کی جان کو جوکھم میں نہ ڈالیں ۔سینما گھروں میں آتش بازی و پٹاخہ بازی نقصان دہ ہے ۔فلم کو اسکے اصل مقصد کے تحت سکون سے دیکھیں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کریں ۔سلمان خان نے اس سلسلے میں X پر ٹوئٹ کر مالیگاؤں کے عاشقوں کے نام مذکورہ پیغام دینا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے