انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ :کارپوریشن کو مہاراشٹر حکومت کی نوٹس ، فوری طور پر ٹینڈر پروسیجر کے احوال پیش کرنے کی ہدایات


انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ :کارپوریشن کو مہاراشٹر حکومت کی نوٹس ، فوری طور پر ٹینڈر پروسیجر کے احوال پیش کرنے کی ہدایات 




مالیگاؤں : 12 نومبر (نامہ نگار) مرکزی حکومت کے زیر اہتمام امرت 2.0 مشن کے تحت منظور شدہ مالیگاؤں کارپوریشن کیلئے انڈر گراؤنڈ گٹر فیز-II پروجیکٹ کے متعلق موصول شکایت کی روشنی میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر و پرشاشک کو حکومت مہاراشٹر نے ایک نوٹس روانہ کرتے ہوئے ٹینڈر پروسیجر کے تمام احوال طلب کرنے کا حکم و دیا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ مہندر سندھیان سیوا نے گزشتہ 8 نومبر کو مہاراشٹر حکومت کو اس ضمن میں سہکار انفرا جے وی کے توسط سے ایک نوٹس دیتے ہوئے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر میں کئی غلطیوں اور ناانصافی کی شکایت کی تھی ۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی منظور شدہ امرت اسکیم 2.0 کے تحت مالیگاؤں شہر کیلئے فیز-II انڈر گراؤنڈ گٹر پروجیکٹ کو انتظامی منظوری دی گئی ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کے ٹینڈر کے عمل میں کئی فاش غلطیاں اجاگر ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں تمام تفصیلی شکایات ایڈوکیٹ مہندر سندھیان سیوا ہائی کورٹ، بمبئی نے حکومت مہاراشٹر کو ایک خط کے ذریعے دی ہے۔ مذکورہ شکایت کی ایک نقل اس آرڈر کے ساتھ منسلک ہے۔لہٰذا مالیگاؤں کارپوریشن جلد از جلد اس ضمن میں انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر کے تمام احوال حکومت مہاراشٹر کو پیش کریں اور بقیہ تمام پروسیجر کو روک دے ۔مہاراشٹر کے وزارت شہری ترقیات نے کارپوریشن سے کہا کہ ایڈوکیٹ مہیندر کے مذکورہ خط میں پیش کردہ مسائل کے مطابق کرنے مسائل و شکایات پیش کئے گئے ہیں انکی مکمل رپورٹ فوری طور پر حکومت کو پیش کی جائے۔وزارت شہری ترقیات حکومت مہاراشٹر کے سیل آفیسر گجانن آلیواڑ نے مالیگاؤں کارپوریشن کو یہ مکتوب روانہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں یہ بات تو واضح ہورہی ہیں کہ کارپوریشن کہیں نا کہیں عوامی خزانہ کا نقصان کررہی ہیں اس لئے مہاراشٹر حکومت کو ایڈوکیٹ مہیندر کے ذریعے دی گئی شکایات کی روشنی میں جانچ پڑتال کا اقدام اٹھانا پڑا ہے ۔خیال رہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن نے 500 کروڑ روپے کے ٹینڈر کو 610 کروڑ روپے میں اپنے مفاد کیلئے ناگپور کی کمپنی کو ٹینڈر دیا ہے جبکہ سہکار انفرا کی جانب سے ایلورہ کنسٹرکشن نے 527 کروڑ روپے میں ٹینڈر داخل کیا ہے۔اس لئے کہا جارہا ہے کہ قانونی طور پر ایلورہ کو ٹینڈر ملنا چاہیے تاکہ کارپوریشن کے مالی نقصان کو روکا جاسکے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے