مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند سمیت مہاراشٹر جنتا دل سیکولر 8 نومبر کو ممبئی میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہونگے
ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت ، اکھلیش یادو کو مالیگاؤں آنے کی دعوت
اسمبلی الیکشن لڑنے کا عزم مصمّم ، کیا مفتی اسماعیل شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کا کام کرینگے؟
مالیگاؤں: 6 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میں ہم نے جنتا دل سیکولر کے بینر تلے عوامی و سیاسی کام کاج کوشش انجام دیا ۔سیاست ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے عوامی خدمت انجام دی جاتی ہے ۔کبھی جنتا دل کا وزیر اعظم رہا کبھی ریاستیں سرکار رہی لیکن آج جنتا دل سیکولر مسلسل کمزور ہوتی گئی اور ہم نے مالیگاؤں سے اس پارٹی سے کام کیا ہے ۔دیوی گوڑا کے فیصلے کو ہم نے قبول نہیں کیا ۔اور ہم نے مالیگاؤں شہر کے ورکروں اور عوام سے مشورہ کے بعد پارٹی چھوڑ دی ۔اس درمیان ہمیں تمام سیکولر پارٹیوں کی جانب سے آفر ملا ۔ ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ نہال احمد بھی ایک سماجوادی لیڈر تھے ۔اس لئے ہم نے عوامی مشورہ کے بعد سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔اسطرح کی مکمل تفصیل آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مالیگاؤں کا مستقبل طئے کریگا ۔8 نومبر کو ممبئی میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں شمولیت ہوگی ۔جنتا دل سیکولر کی مستعفی ریاستی باڈی مہاراشٹر لیول پر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کریگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اکھلیش یادو سے ہم نے اسمبلی کی امیدواری طلب کی ہے ۔جلد ہی اکھلیش یادو مالیگاؤں میں جلسہ عام کا وقت دیں گے ۔گٹھ بندھن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گٹھ بندھن قائم رہیگا ۔ایک سوال کے جواب میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے 2024 کے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ ہم نے اکھلیش یادو سے مالیگاؤں اسمبلی چناؤ امیدواری طلب کی ہے اور اگر ہمیں امیدواری ملتی ہے تو ہم چناؤ لڑیں گے ۔مفتی اسماعیل کا ہم اسمبلی الیکشن میں کام نہیں کریں گے ہوسکتا ہے کہ مفتی اسماعیل مارا کام کرے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ گٹھ بندھن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہی مفتی اسماعیل کا کام کریں بلکہ وہ بھی ہمارا کام کرسکتے ہیں ۔اس پریس کانفرنس میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہمارے نظریات کے مطابق اقلیتی برادری کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہم نے سماجوادی پارٹی کو چنا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں رضواں سر، رشید سیٹھ ایولے والا ،سہیل عبد الکریم، خورشید کابل، مولانا زاہد ندوی ،مولانا اسماعیل رحمانی ، رئیس سر کلرک ،خورشید سیٹھ ابو شعیب نہالی، فیضان یوسف، رئیس ستارہ، شہزاد ماسٹر، عارف حسین پاپا، ساجد پاپا لائٹ والا، عمران باقی سمیت 40 افراد شریک تھے،
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com