دو ہزار 359 گرام پنچایتوں کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ، بی جے پی، اجیت دادا و شندے گروپ کو بڑی کامیابی
مہاوکاس اگھاڑی چوتھے نمبر پر، دیکھیں کس پارٹی نے جیتی، کتنی سیٹیں؟
شیو سینا اور این سی پی کو دو گروپ میں تقسیم کرنے کا فائدہ بی جے پی کو مل ہی گیا
ممبئی : 6 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست کی 2 ہزار 359 گرام پنچایتوں کے لیے اتوار کو ہوئے انتخابات کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں اور اب تک کے نتائج سے بی جے پی کی بالادستی ظاہر ہو گئی ہے۔این سی پی کے اجیت پوار دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد شندے گروپ تیسرے نمبر پر ہے۔ بی جے پی، شندے اور اجیت پوار گروپ جو مہاراشٹر حکومت میں شامل ہیں کی تینوں جماعتوں نے اس چناؤ میں بازی ماری ہے۔مہاوکاس اگھاڑی جس میں شیو سینا، این سی پی شرد پوار اور کانگریس کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا اور مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں پارٹیاں چوتھے نمبر پر سامنے آئی ہیں ۔
اس الیکشن میں اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی کو 717 سیٹیں ملی ہیں جبکہ این سی پی اجیت دادا گروپ 382، شیو سینا شندے گروپ-23، کانگریس-293، این سی پی شرد پوار-205، شیو سینا ٹھاکرے گروپ-140 اور دیگر آزاد امیدواروں و جماعتوں کو 349 سیٹیں پر کامیابی ملی ہیں۔ حالانکہ مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی نے ایک ساتھ تمام انتخابات نہیں لڑے ہیں، لیکن حکمراں اتحاد مہایوتی کی تعداد 1372 ہے اور مہاوکاس اگھاڑی کی مجموعی تعداد اب تک 638 ہوگئی ہے۔ اس لیے اس الیکشن میں یہ بات سامنے آئی ہے مہایوتی نے 734 سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔
این سی پی اور شیوسینا کے درمیان اس تقسیم کا اثر اس الیکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شیوسینا کے دونوں گروپوں کے اعداد و شمار کو ملایا جائے تو انہیں 413 سیٹیں ملی ہیں۔ این سی پی کے دونوں گروپوں کو 587 سیٹیں ملی ہیں۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ شیو سینا اور این سی پی کی تقسیم کا فائدہ سیدھے بی جے پی کو ملا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com