سائیکل ریلی فلاپ ، سماجوادی کے صدر یوسف الیاس کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں عوام کی تعداد کم


سائیکل ریلی فلاپ ، سماجوادی کے صدر یوسف الیاس کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں عوام کی  تعداد کم 



 مسلم ریزرویشن کیلئے عوام سنجیدہ نہیں یا پھر کمزور قیادت سائیکل ریلی کی ناکامی کی وجہ




مالیگاؤں : 6 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے صدر یوسف الیاس کی قیادت میں آج مسلم ریزرویشن کیلئے انصاف ریلی بنام سائیکل ریلی کا انعقاد آگرہ روڈ حسین جوان کمپاؤنڈ سے ایڈیشنل کلکٹر آفس تک کیا گیا ۔جس میں امید لگائی گئی تھی کہ مسلم ریزرویشن کیلئے نکالی جانے والی اس سائیکل ریلی میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوگی لیکن توقع کیخلاف اس سائیکل ریلی میں  کم افراد ہی شریک ہوسکے ۔نمائندہ خصوصی نے اس ریلی کو دیکھا اور اس ریلی کے شرکاء کی تعداد پر اشک کرنے لگا ۔پولس انتظامیہ کے ایک اہم پولیس ملازم نے بھیجا بتایا کہ مسلم ریزرویشن کیلئے نکالی گئی ریلی میں شرکاء کی تعداد محض کم ہی رہی ۔میڈیا کے نمائندوں نے بھی اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا تو محو حیرت ہوگئے ۔اس بیچ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مسلم ریزرویشن کیلئے کیا مسلمان سنجیدہ نہیں ہے؟ یا پھر قیادت کی کمزوری اس ریلی کی ناکامی کی وجہ بنی؟ ۔مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے حال میں صدر بنے یوسف الیاس کے حوصلے بلند ہیں اور موصوف کسی نا کسی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔آج ریلی فلاپ ہوئی ہے لیکن انہیں ہمت نہیں ہارنا ہے ۔جہد مسلسل اور جستجو و لگن ہی انسان کو ایک کامیاب انسان بناتی ہے ۔


یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ کامیابی کیلئے تعداد کی  نہیں بلکہ حوصلوں کی ضروت ہوتی ہے یہ بھی بالکل سچ ہے لیکن جمہوریت میں حوصلوں کے ساتھ تعداد کی ہی ضروت ہوتی ہے ۔کیونکہ جمہوریت میں سروں کو (کاؤنٹ) گِنا جاتا ہے ۔اسی ضمن یوسف الیاس اور سماجوادی پارٹی کو چاہیے کہ وہ اپنا عوامی رابطہ وسیع کریں اور عوام کے درمیان رہ کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں ایک دن کامیاب ہونگے ۔ویسے یہ بھی خبر ملی کہ سائیکل ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے دو کارخانوں کے ملازمین کو بھی چھٹی دی گئی تھی لیکن اسکے باوجود عوام کی ویسی تعداد ریزرویشن ریلی میں نہیں دکھائی دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے