دورِ جدید میں اسپورٹس کی اہمیت و افادیت پر اردو گھر میں تقریب، سینکڑوں سرکردہ افراد و تنظیموں نے کیا ڈاکٹر رضوان خان سر کا استقبال
مالیگاؤں : یکم اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی تعلیمی، سیاسی، سماجی ،فلاحی شخصیت عالیجناب ڈاکٹر پروفیسر رضوان خان سر صاحب کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر 30 ستمبر بروز سنیچر شام 5 بجے اردوگھر میں مسنگ فرینڈس گروپ کی جانب سے عظیم الشان "تہنیتی تقریب و دورِ جدید میں اسپورٹس کی اہمیت و افادیت پر تاریخ ساز تقریب الحاج اسحاق سیٹھ زری والا صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گئ محترم شفیق پٹر صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا تحریک و تائید محمد عارف نوری نے پیش کی مہمانوں کا تعارف مصطفٰی برکتی سر کیا، پروگرام کے اغراض و مقاصد مشتاق بے اے سر نے پیش کئیے، رمضان مکّی سر کا تحریر کردہ سپاس نامہ کی خواندگی محمد رمضان مکی سر کی، نظامت کے فرائض محترم اشفاق ایوبی سر نے بحسن خوبی انجام دئیے مقررین میں شیخ زبیر سر نے کھیل کی اہمیت پر اپنی باتیں رکھی رضوان خان سر نے جس فیکلٹی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جیمل احمد کرانتی صاحب سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر سعید احمد فارانی سر نے رضوان خان سر کے تعلق سے کہا کہ جہدِ مسلسل، محنت اور لگن کی وجہ سے رضوان خان سر نے مالیگاؤں شہر کے پہلے اسپورٹس فیکلٹی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور رضوان خان سر نے سیاست، تعلیم، تعمیر ہر فیلڈ میں کمال کیا اور عروج پر ہی رہے ان کی خدمات کو سلام کرتے ہوئے خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔ موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر پروفیسر رضوان خان سر صاحبان نے اپنے تاثرات پیش کئے اور اپنی اِس شاندار کامیابی کو اپنے مرحوم والدِ محترم امانُ اللہ خان سر اور اپنی والدہ کے نام سے منسوب کیا خاص طور پر اسپورٹس سے تعلق رکھنے والوں کو موٹیویٹ کرتے ہوئے کھیل (گیمز) کی اہمیت اور افادیت پر اظہارِ خیال کیا۔ صدارتی خُطبہ الحاج اسحاق سیٹھ زری والا صاحب نے پیش کیا اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب، محترم جمیل احمد کرانتی صاحب، محترم سراج دلار صاحب، سابق کارپوریٹر آمین فاروق صاحب، محترم الحاج شیخ زبیر صاحب، محترم شیخ قمرالدین صاحب، محترم احمد ایوبی سر صاحب، اطہر احمد تارے صاحب، محترم صابر نورانی صاحب، محترم عبد العزیز سر صاحب، ذاکر خان ذاکر (ممبئی)، محترم شکیب سر و دیگر سابق نشینل لیول و مہاراشٹر لیول کے کھلاڑی و ذمہ داران موجود تھے مِسِنگ فرینڈس گروپ کے ذمہ داران نے مومنٹو، سپاس نامہ، گُلستہ، شال و دیگر تحائف سے ڈاکٹر پروفیسر رضوان خان سر صاحب کا والہانہ و تاريخی استقبال کیا اس موقع پر شہر کی دیگر تنظیموں کے علاوہ سرکردہ افراد نے بھی صاحبِ اعزاز کا استقبال کیا کثیر تعداد میں شہریان، سابق کھلاڑیوں کے علاوہ اسکول کے طلبہ بھی پروگرام میں موجودہ تھے رسمِ شکریہ شفیق پٹر صاحب نے ادا کیا مِسِنگ فرینڈس گروپ کے احباب کی محنتوں کا ثمرہ رہا کہ پروگرام بے انتہا کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ شعبہ نثر و اشاعت رکن مِسِنگ فرینڈس گروپ محمد عارف نوری ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com