پہلی مرتبہ کسی مدرسہ کے معلم کی عظیم الشان پذیرائی ، مسابقہ میں کامیاب استاد کو عمرہ ٹکٹ دیکر خدمات کا اعتراف کیا ، مدرسہ ریاض الجنہ کا قابل تعریف اقدام



پہلی مرتبہ کسی مدرسہ کے معلم کی عظیم الشان پذیرائی ، مسابقہ میں کامیاب استاد کو  عمرہ ٹکٹ دیکر خدمات کا اعتراف کیا ، مدرسہ ریاض الجنہ کا قابل تعریف اقدام 







مالیگاؤں : یکم اکتوبر (پریس ریلیز) مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر کے ذمہ داران بالخصوص حافظ جمیل احمد اشاعتی نے وعدے کے مطابق مسابقہ ناظرہ قرآن کریم بالتجوید (برائے طلباء وطالبات) منعقد کرنے اور کامیابی استاد کو عمرہ کی سعادت سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ کل سنیچر کو اس تقریب کا انعقاد مدرسہ میں عمل میں لایا گیا۔اور کامیاب استاد کو عمرہ کی سعادت کیلئے ٹکٹ دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔خیال رہے کہ فروری ۲۰۲۰ء بروز سینچر اتوار کو جامعہ اکل کواکے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد حذیفہ صاحب وستانوی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں مدرسہ ریاض الجنه محوی نگر مالیگاؤں کے زیر اہتمام مدرسہ ہذا میں پہلا عظیم الشان آل مالیگاؤں مسابقہ ناظرہ قرآن کریم بالتجوید (برائے طلباء وطالبات) منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں پورے شہر سے 42 شبینه و صباحی مکاتب کے کل 287 طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ یہ مسابقہ چھ فروعات پر مشتمل تھا۔ جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ فرع ثالث پارہ نمبر ۱ تا ۳۰ میں اول نمبر سے کامیاب ہونے والے خوش نصیب طالب علم کے استاذ محترم کو سعادت عمرہ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وعدہ کے مطابق بروز سنیچر ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳ کو دوپہر ۴ بجے مدرسہ ریاض الجنة (اکبری مسجد محوی نگر ) میں ایک مجلس منعقد کی گئی ۔ جس کی صدارت حضرت مولانا محمد جاوید صاحب بوڑکھا دامت برکاتہم ( ناظم شعبہ مکاتب جامعہ اکل کوا) نے فرمائی ، اس مجلس میں اول نمبر سے کامیاب ہونے والے طالب علم کے استاذ محترم حضرت مولانا ساجد صاحب ندوی (استاذ مدرسہ انعام العلوم ) کو بانی و ناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی مدرسہ ریاض الجنہ اور صدر مجلس کے ہاتھوں حقانی ٹور سے 20 روزہ عمرہ پیکیج ٹکٹ دے کر اور حضرت مولانا نعیم الظفر صاحب نعمانی ندوی ( صدر وفاق المکاتب مالیگاؤں) کی دُعا کے ساتھ روانہ کیا گیا ۔

 معلوم ہوکہ مالیگاؤں شہر میں پہلی مرتبہ کسی مسابقہ کلام میں کامیاب ہونے والے طالب علم کے ساتھ اسکے استاذ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عمرہ جیسا عظیم الشان تحفہ دیا گیا ہے ، مدرسہ ریاض الجنه کے اس قابل تعریف اقدام کی ملی و سماجی حلقوں میں بھرپور سرہانہ کی جارہی ہے ۔اس مجلس میں مولانا جاوید بوڑکھا ( ناظم مقاتب اکل کوا ) ، مولانا نعیم الظفر ملی ندوی ، مولانا عبدالماجد (ناظم انعام العلوم )، مولانا ایوب قاسمی ، حافظ عتیق ، حافظ اشفاق ، قاری ریحان ، حافظ ساجداحمد اشاعتی ، مولانا سعد ، مولانا عبدالصمد ، حاجی غفران عرف گڈو حاجی ، یحییٰ بھائی ، ماسٹر ظہیر عبّاس ، مولانا مدثر ، مولانا شاہد ، مفتی فیضان (امام مسجد نزیریہ ) ، حافظ عبدالخالق (امام مسجد رابیعہ ، امیر حسن قریشی و اراکین وجمی معلمین معلمات طلباء وطالبات مدرسه ریاض الجنه موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے