اورنگ آباد میں 14 و 15 اکتوبر کو 13 ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس ، فیم اور آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے اشتراک سے ڈاکٹر فوزیہ خان کی سرپرستی میں اعلی سطحی تعلیمی کانفرنس
ششی تھرور، امیتابھ کنڈو، پروفیسر عین الحسن، خواجہ ایم شاہد، کمل کشور کدم، عبدالرشید ( سابق سیکریٹری یوجی سی ) کی شرکت
اورنگ آباد :(نامہ نگار) 13 ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس 14 اور 15 اکتوبر 2023 ء کو اورنگ آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس تاپڑیہ ہال نرالا بازار میں ہوگا اور بقیہ سارے اجلاس دو دن تک مولانا آزاد یسرچ سینٹر میں منعقد ہوں گے۔ اس کانفرنس میں کچھ متوازی ( پیریل ) اجلاس بھی ہوں گے جو مولانا آزاد ریسرچ سینٹر، ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن ( نوکھنڈہ ) اور مولانا آزاد کالج ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس روضہ باغ میں ہوں گے۔ اقلیتی تعلیمی موضوعات پر قومی سطح کی یہ پہلی کانفرنس ہے جو اورنگ آباد میں منعقد ہورہی ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس طرح کی کانفرنس مہاراشٹر میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی کانفرنس میں کئی مؤقف آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کے علاوہ کئی وائس چانسلرس ، چانسلرس اور ممبران پارلیمان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس قومی سطح کی تعلیمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ملک کے مایہ ناز دانشور، ذی وقار، اہل علم و بصیرت اور ملک کی قابل فخر شخصیات شرکت فرما رہی ہیں جن میں آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے صدر خواجہ ایم شاہد ( سابق وائس چانسلر مانو)، پروفیسر امیتابھ کنڈو (جے این یو ) ششی تھرور (ایم پی ) پروفیسر عین الحسن (وائس چانسلر مانو ) مکمل کشور کدم (سابق وزیر تعلیم مہاراشٹر ) و دیگر شرکت فرمائیں گے جبکہ اس اجلاس کی صدارت رکن پارلیمان محترمہ فوزیہ خان فرمائیں گی۔ اس افتتاحی اجلاس کے کنوینر خالد سیف الدین ہیں۔ تمام تر انتظامی امور کی ذمہ داری محمد وصیل (صدر فیم مراٹھواڑہ ڈویژن ) کے ذمہ سونپی گئی ہے۔ شیخ ظہور خالد سینیٹ ممبر ( ڈاکٹر بامو) صدر مسلم گریجویٹس فورم مہاراشٹر اس کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہوں گے۔ جبکہ منظور احمد خان محمد شاکر، ڈاکٹر مخدوم فاروقی پرنسپل ڈاکٹر رفیق ذکریا کانچ فار ویمن نوکنڈہ، خالد احمد آفتاب فلمس، وارثان حرف و قلم اور مسلم گریجویٹس فورم مہاراشٹر کا تعاون بھی اس کانفرنس کے انعقاد میں شامل ہے۔ یہ کانفرنس چونکہ قومی سطح پر منعقد ہورہی ہے اور 100 سے زیادہ ڈیلی گیٹس (مندوبین) ملک کے مختلف علاقوں اور شہروں سے اس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس لئے اس کے انتظامات کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں مینجمنٹ کمیٹی ، آرگنائزنگ کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں تعلیم کے عصری کانفرنس تقاضوں اور اقلیت کی تعلیمی پیش رفت پر تبادلۂ خیال اور غور و خوص کیا جائے گا۔ اسکے مختلف اجلاسوں میں اقلیت کی تعلیمی ترقی اور پیش رفت کے امکانات بھی تلاش کئے جائیں گے۔ یہ اطلاع اس کانفرنس کے میڈیا سیکریٹری ابوبکر رہبر نے دی ہے۔ اس آل انڈیا مائناریٹی ایجوکیشنل کانفرنس میں شرکت کے متمنی اس نمبر 9226936337 -9423702337پر اپنا نام، اسکول کا نام پتہ سینڈ کریں تاکہ آپ کو آن لائن فارم کی لنک روانہ کی جا سکے اس طرح کی اطلاع فیڈریشن آف مائناریٹی ایجوکیشنل آرگنازیشنس (فیم) کے ریاستی کوآرڈینیٹر شبیر شاکر نے دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com