دو کروڑ روپے کے فنڈ سے ہزار کھولی پہلی گلی کی تعمیر کا آغاز


دو کروڑ روپے کے فنڈ سے ہزار کھولی پہلی گلی کی تعمیر کا آغاز 



مالیگاؤں (پریس ریلیز ) بروز منگل مورخہ 17 اکتوبر کو شام چھ بجے کے قریب شہر کے اہم ترین روڈ ہزار کھولی پہلی گلی کی خستہ حال روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، یاد رہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی سے نگر وکاس کے دو کروڑ روپے خطیر فنڈ سے یہ روڈ کی تعمیر ہونا ہے جسکے سنگ بنیاد کا کام پچھلے ماہ 18 ستمبر کو رکھا گیا تھا آج مہینے بھر کے بعد ہزار کھولی پہلی گلی سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کاموں کی شروعات مالیگاؤں مہانگر پالیکا کے آفیسران جونیئر انجینئر سچن مارواڑ، جونئیر انجینئر ارباز منصوری، جونیئر اسسٹنٹ انجینئر سلیم انصاری، تنگو کاکا وغیرہ کی موجودگی میں شروع کر دیا گیا اس موقع پر حافظ عبداللہ ابن مفتی اسمٰعیل قاسمی ،انصاری محمد حسین ،سابق کارپوریٹر تنویر ذوالفقار ذلّو سیٹھ، سابق کارپوریٹر رضوان خان سر ، حامد حسین قائد و سالار وہاٹسپ گروپ ہزار کھولی پہلی گلی کے سرکردہ افراد وغیرہ بھی شامل تھے،اس روڈ کی تعمیر گزشتہ کئی سالوں سے نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس علاقے کے کارپوریٹرس اس روڈ کو کسی وجہ سے تعمیر کرواسکے، البتہ تعمیر پسند سوچ رکھنے والے لیڈر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے سیاسی فرائض سرانجام دینے میں کامیاب رہے اور حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے فنڈ منظور کروایا اور اس وارڈ کی شدید ضرورت کو راحت میسر کروانے میں اہم کردار ادا کیا، آمدار مفتی اسمٰعیل کی یہ فکر و سوچ ہے کہ میرے اسمبلی حلقے میں جتنی بنیادی سہولیات کی فراہمی مجھ سے ہوسکتی ہے مَیں اسے عوام تک پہنچانے کیلئے کوششوں و جدوجہد کرتا رہوں گا، گزشتہ چار سالوں سے وہ شہر مالیگاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے دو سالوں سے یکے بعد دیگرے تعمیری کاموں کا جال بچھا دیا ہے ان شاءاللہ آنے والے اسمبلی الیکشن تک کئی کاموں کو زمین پر کرکے دکھائیں گے، آج جب اس روڈ کے کام کا آغاز کیا گیا تو اس علاقے کے لوگوں سے انصاری محمد حسین و حافظ عبداللہ، رضوان خان سر ،تنویر ذوالفقار ممبر نے روڈ کے کام کو لے کر اور گٹر کے کام کے بارے میں تفصیل بیان کیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان خان سر نے بتایا کہ کارپوریشن کے آفیسران کی کچھ ٹیکنیکل وجہ سے اور عید میلاد النبی کے جلوس کی وجہ کیوں کہ اسی روڈ پر سے بھی عید میلاد النبی کا جلوس 12 ربیع الاول کے دن گزرتا ہے اس روڈ کی تعمیر کیلئے مہینے بھر کا وقت لگ گیا، مزید رضوان خان سر نے بتایا کہ آج کا دن ہزار کھولی پہلی گلی والوں کے لئے بہت اہم دن ہے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے وارڈ نمبر چھ میں نو کروڑ روپے فنڈ میں سے دو کروڑ روپے سے نگر وکاس کے فنڈ سے ہزار کھولی پہلی گلی سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے آج دو حصوں پر مشتمل روڈ کے پہلے حصے عرفان مرزا کے گھر سے سخاوت ہوٹل تک شروعات کر دی گئی ہے اسطرح پہلی گلی والوں کا مطالبہ تھا کہ یہاں پہلے گٹر کا کام ہونا چاہیے پانی کی نکاسی کے مسائل وغیرہ مگر کارپوریشن کے سٹی انجینئرکیلاش بچھاؤ پربھاگ انجینئر سچن مارواڑ، انکی وجہ سے کام میں دیری ہوئی کہ گٹر نالہ کہاں ہونا اور کتنی جگہوں پر وغیرہ وغیرہ جونیئر انجینئر سچن مارواڑ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی اسکیم انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے جو مالیگاؤں مہانگر پالیکا کو پانچ سو کروڑ روپے فنڈ ملا ہے اس سے شہر بھر میں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہونا ہے اس لئے شہر کی اہم اہم بڑی شاہراہ پر گٹر کی این او سی دینا کارپوریشن نے فی الحال روک دیا ہے رضوان سر نے کہا کہ ہمارا کام روڈ کی تعمیر تھا جسکی ہم نے شروعات کردی ہے اور جتنی جگہ گٹر کی تعمیر کیلئے کارپوریشن کے پربھاگ انجینئر نے بتائی ہے ہم اتنی جگہ چھوڑ کر روڈ کی تعمیر مکمّل کریں گے ڈیڑھ مہینے کے قریب اس کام کو کرکے دیا جائے گا اس روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گلی کے لوگوں کا کافی اصرار تھا کہ جلدی سے روڈ کی تعمیر کی جائے۔

جسطرح سے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نمائندگی کرتے ہوئے حکومت سے فنڈ منظور کروایا ہے ہم بھی چاہتے ہیں اس فنڈ سے جلدی سے یہ روڈ کی تعمیر ہوجائے، اب گلی محلے والوں سے تعاون کی اپیل آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اور کارپوریشن کے آفیسران بھی کرتے ہیں اس علاقے کی ہر روڈ سمینٹ کانکریٹ کی بن چکی ہے صرف یہی روڈ تعمیر ہونا باقی تھی جو مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و جدوجہد سے یہ روڈ تعمیر ہونے جا رہی ہے المیہ یہ تھا کہ پہلی گلی کہ لوگ ہمیں ووٹ نہیں ڈالا ہے اس کے لئے ہم یہاں روڈ کی تعمیر نہیں کرے گے، مگر اس وارڈ نمبر چھ کے سابق کارپوریٹر تنویر ذوالفقار، مَیں خود،اور انصاری محمد حسین ، حافظ عبداللہ ابن مفتی اسمٰعیل قاسمی وغیرہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی سے مسلسل رابطے میں تھے کہ یہ روڈ بننا چاہیے، اور یہ سب کی محنتوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج اس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ان شاءاللہ پائیدار مضبوط روڈ سے اسکی تکمیل ہوگی، آج ہزار کھولی پہلی گلی سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کاموں کے آغاز کے موقع پر، کارپوریشن کے آفیسران سچن مارواڑ، ارباز منصوری ،سلیم انصاری ،تنگو کاکا، کے علاوہ حافظ عبداللہ ابن مفتی اسمٰعیل قاسمی ، انصاری محمد حسین ،رضوان خان سر ،تنویر ذوالفقار حامد حسین ہزار کھولی پہلی گلی کے سرکردہ افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے