بجلی کمپنی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کرے ، گرو وار وارڈ کے سرکردہ افراد نے آصف شیخ کی قیادت میں پاور کمپنی سے کیا مطالبہ
مالیگاؤں : 18 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کی جانب سے کبھی بھی کہیں بھی کتنی بھی دیر تک پاور سپلائی بند ہونے سے عوام پریشان ہوچکی ہیں روزی روزگار کا مسئلہ پیچیدہ ہورہا ہے ۔گروواروارڈ علاقے میں پاور کمپنی کی جانب سے بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں ۔عوام ذہنی و جسمانی طور پر پریشان ہیں ۔پاور کمپنی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف غصہ سے بھری عوام نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں پاور کمپنی کے سی ای او سے ملاقات کی اور وفد کی شکل میں مطالبہ کیا کہ گرو وار وارڈ کے شبیر نگر ایوب نگر گاندی نگر داتار نگر گلشیر نگر آزاد نگر واطراف میں کئی کئی گھنٹے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ۔
آصف شیخ کی قیادت میں گئے اس وفد کو کمپنی نے یقین دلایا کہ مذکورہ علاقے میں ہورہی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر شہری سطح پر سخت اندولن کیا جائے گا ۔اس وفد میں رفیق پہلوان سابق کارپوریٹر، نثار بھائی راشن والے، عارف ٹیلر، شہبازعبدالقادر بابو ممبر ، راجو پہلوان امجد کے کے آر ؟شاہد قاضی نعیم انجینئر، غیاث باجے والے وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com