گرنا ندی میں دوبارہ سرچ آپریشن جاری، ساٹھون منی ڈیم خالی کرنے کی تیاری، کسانوں کی مخالفت
ڈرگس مافیا للت پاٹل کے ڈرائیو سچن واگھ کی گرفتاری سے سنسنی خیز انکشافات اجاگر ،ممبئی پولس ناسک ضلع میں خیمہ زن
گرنا ندی سے سو کروڑ کی منشیات ضبط کرنے کے بعد اب ساٹھون منی ڈیم کو خالی کیا جارہا ہے، ڈرگس اسمگلنگ کے معاملے میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا :نائب وزیر اعلیٰ
مالیگاؤں : 29 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ڈرگس مافیا للت پاٹل کیس میں نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔اس ضمن میں انکے ڈرائیور سچن واگھ کو گرفتار کرنے کے بعد گرنا ندی میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی ڈرگس ضبط کی گئی ۔اسی بیچ آج دوبارہ ممبئی پولس ناسک ضلع میں خیمہ زن ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج ساٹھون منی ڈیم کو خالی کرایا جارہا ہے ۔منی ڈیم کا پانی چھوڑا جارہا ہے تاکہ پانی چھپائے گئے ڈرگس کو دوبارہ تلاش کیا جاسکے ۔اس درمیان بندھارے کے اطراف کے کسانوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے اور پانی چھوڑے جانے کی مخالفت کی ہے ۔خیال رہے کہ للت پاٹل کے ڈرائیور سچن واگھ نے گرنا ندی میں ڈرگس کا ذخیرہ چھپایا تھا جسے دوبارہ تلاش کرنے کیلئے ممبئی پولس نے ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ سچن واگھ کے بتانے پر پولس نے گرنا ندی سے سو کروڑ روپے کی منشیات ڈرگس ضبط کی تھی ۔للت پاٹل ڈرگس کیس میں ہونی کے ساسون ہاسپٹل کے ڈین پر بھی جانچ کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے ۔للت پاٹل کی دوست ایکساتھ ایڈوکیٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔اس درمیان کچھ پولس ملازمین کے نام بھی سامنے آرہے ہیں ۔اس موقع پر آج نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ ڈرگس معاملہ میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com