اب 20 کروڑ نہیں بلکہ 200 کروڑ دو ، مکیش امبانی کو ایک بار پھر دھمکی بھرا ای میل موصول



اب 20 کروڑ نہیں بلکہ 200 کروڑ دو ، مکیش امبانی کو ایک بار پھر دھمکی بھرا ای میل موصول 


ممبئی : 29 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارت کے مشہور صنعت کار ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی اسی ای میل اکاؤنٹ سے دی گئی ہے جو اس سے پہلے دھمکی دی گئی تھی۔ تاہم اس بار ان سے 20کروڑ نہیں بلکہ 200 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 اس بار ای میل کرنے والے نے 200 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پچھلی ای میل کا جواب نہ دینے کی وجہ سے یہ رقم 20 کروڑ سے بڑھ کر 200 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بار بھی مکیش امبانی کو اسی ای میل اکاؤنٹ ایک اور ای میل موصول ہوا ہے۔

 غور طلب ہے کہ اس سے قبل ہفتہ 27 اکتوبر کو مکیش امبانی کے ای میل اکاؤنٹ پر ایک میل آئی تھی، جس میں دھمکی دینے والے نے مکیش امبانی سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر اس نے رقم ادا نہیں کی تو اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔

 
 پہلے دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا، "اگر آپ ہمیں 20 کروڑ روپے ادا نہیں کرتے تو ہم آپ کو مار ڈالیں گے۔ ہمارے پاس ہندوستان میں بہترین شوٹر ہیں۔" ای میل موصول ہونے کے بعد، مکیش امبانی کے سیکورٹی انچارج کی شکایت کی بنیاد پر، گاؤ دیوی پولس نے آئی پی سی کی دفعہ 387 اور 506 (2) کے تحت ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔  اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ای میل کس آئی پی ایڈریس سے بھیجی گئی ہے۔ اس سے قبل رواں سال فروری کے مہینے میں ایک شخص نے ناگپور پولیس کے کنٹرول روم کو فون کرکے مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا کو اڑانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد پولس نے فوری طور پر اینٹیلیا کی سیکیورٹی سخت کردی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے