گینگسٹر لارینس بشنوئی کو رہا کیا جائے ورنہ نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑا دیا جائے گا



گینگسٹر لارینس بشنوئی کو رہا کیا جائے ورنہ نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑا دیا جائے گا



500 کروڑ روپے ہفتہ وصولی کا بھی مطالبہ، این آئی اے کو دھمکی بھرا ای میل، پورے ملک کی پولس و جانچ ایجنسیاں الرٹ




ممبئی : 6 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) احمد آباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھرا ای میل آج این آئی اے کو وصول ہوا ہے، اسطرح کی تفصیلات میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی بھرے ای میل میں یہ بھی دھمکی دی گئی ہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم اور ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو بم سے اڑا دیا جائے گا ۔اسی طرح ہمارے مطالبات پر غور کرتے ہوئے 500 کروڑ روپے فوری طور پر ادا کریں ۔ای میل بھی آگے لکھا ہے کہ مزید رابطہ کرنے کیلئے آسی ای میل ایڈریس پر اپنا جواب جلد از جلد فراہم کریں ۔

ای میل میں ایک اور مطالبہ ملزم کی جانب سے کیا گیا ہے کہ لارینس بشنوئی کو فوری طور پر رہا کرتے ہوئے ہمارے حوالے کیا جائے ۔خیال رہے کہ لارینس بشنوئی ایک بدنام زمانہ گینگسٹر ہے ۔جو ملک بھر میں کرائم انجام دے رہا ہے اور یہ فی الحال جیل میں بند ہے ۔اسے رہا کرنے کیلئے لارینس بشنوئی گینگ نے اسطرح کا مطالبہ کردیا ہے ۔اس ضمن میں ٹی وی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق این آئی اے نے اس ای میل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور سی بی آئی سمیت ملک کی جانچ ایجنسیاں اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ لارینس بشنوئی گینگ نے ہیں سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں، تاجر اور دیسی لیڈران کو دھمکی دیتے ہوئے کروڑوں روپے ہفتہ وصولی کا مطالبہ کیا تھا ۔اب اس گینگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی اور دے ڈالی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے