اعجاز بیگ کو تین کروڑ فنڈ اور کانگریس کی صدارت میں نے ہی دلوائی ہے : مفتی اسمٰعیل



اعجاز بیگ کو تین کروڑ فنڈ اور کانگریس کی صدارت میں نے ہی دلوائی ہے : مفتی اسمٰعیل

تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پائپ لائن بھی میری جدوجہد، بلند اقبال امپلائمنٹ سینٹر سے بیشمار نوجوانوں کو روزگار 


ساتھی نہال احمد کی یاد میں جمہور آئی ٹی آئی کو دوبارہ شروع کرنے کی کارروائی بھی جاری ہے



مالیگاؤں :(پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا ابو الکلام آزاد روڈ جو سلیمانی چوک سے خانقاہ اشرفیہ تک ہے کو تین کروڑ فنڈ سے تعمیر کرنے کیلئے میں نے ہی منظورِ دلوائی ہے ۔میری ہی وجہ سے کہ کامیابی ہوا ہے ۔مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے صدر کو منترالیہ میں میں نے ہی کانگریس لیڈران سے ملوایا تھا ۔اور میں نے ہی اعجاز بیگ کو صدارت دلوائی ہے ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ یہ آفر میرے لئے تھا لیکن میں نے نہیں بول دیا اور پھر میں نے اعجاز بیگ جو صدارت دلوایا ۔مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پرانی پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائن کیلئے میں نے وزیر آب پاشی گلاب راو پاٹل سے مکتوب دیکر مطالبہ کیا تھا جس کی روشنی میں 146 کروڑ روپے کو منظوری ملی اور جلد ہی اس کام کیلئے ٹینڈر کھولا جائے گا ۔مفتی اسماعیل نے پریس کانفرنس میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ہمارے مینو فیسٹو کے مطابق ہم ساتھی نہال احمد کی یاد میں جمہور آئی ٹی آئی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ۔اس کے علاوہ ہم نے بلند اقبال امپلائمنٹ سینٹر سے بیشمار نوجوانوں کو روزگار دلوایا ہے ۔دو دفعہ روگاز میلہ لگا کر ناسک میں انہیں جاب دلوایا گیا ہے ۔مفتی اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ آگرہ روڈ فیز تھری کیلئے ہم نے ہی 20 کروڑ روپے منظور کرواۂے ہیں ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے