ایک سال میں تقریباً 366 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کی منظوری حاصل کرنے میں ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کامیاب



ایک سال میں تقریباً 366 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کی منظوری حاصل کرنے میں ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کامیاب:مفتی اسمٰعیل کا دعویٰ 



50 سالوں میں پہلی بار بطور رکن اسمبلی ہم نے ہی عوامی و فلاحی کاموں کو انجام دیا ہے :مفتی اسمٰعیل 



اہالیان شہر کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں نمائندگی کا موقع دیا، مستقبل میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کرنے کا عزم 




ہم گمراہ کن سیاست اور شو بازی سے اوپر اٹھ کر تعمیر و ترقی کیلئے عملی جدوجہد کرتے ہیں 


ہم مفتی اسماعیل کی کارکردگی سے مطمئن، شہریان کی توقع پر ایم ایل اے کھرے اترے ہیں :حاجی یونس عیسٰی 


مالیگاؤں : 24 اکتوبر (پریس ریلیز) آج سے تقریباً چار سال قبل اسمبلی چناؤ میں اہالیان شہر نے ایک لاکھ 17 ہزار ووٹوں سے منتخب کرتے ہوئے مجھکو اسمبلی ہال میں شہر مالیگاؤں کی نمائندگی کیلئے روانہ کیا ۔الحمد للہ شہریان مالیگاؤں کی خصوصی دعاؤں کے طفیل اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے میں نے مہاراشٹر اسمبلی میں گزشتہ چار سالوں میں بیباک و ببانگ دہل نمائندگی کرتے ہوئے شہر میں عملی طور پر تعمیری و فلاحی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جسکی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ۔اسطرح کے احساسات کیساتھ رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔مفتی اسماعیل نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چوتھے سال کے اس دورانیہ میں ہم نے تقریباً 366 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو منظور کروانے میں کامیاب رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنتا دل کے نام پر سیاست کرنے والوں نے 35 سال اقتدار کیا انہوں نے شہر کو سیکولر ازم کے نام پر بیوقوف بنایا ۔جنہوں نے کبھی تعمیری کام نہیں کئے وہ آج بھی کوئی تعمیری کام کرنا نہیں چاہتے اور کس دوسرے کو بھی کرنے نہیں دیتے لیکن الحمد للہ ہم نے ایسے سیکولر ازم کے نام نہاد علمبردار بہت دیکھے ہیں ۔گزشتہ 35 سالوں کے بعد جن کانگریسی لوگوں کے ہاتھوں شہر کا اقتدار گیا انہوں نے بھی کبھی اتنی بڑی رقوم سے قوم کی فلاح و بہبود کیلئے ویسے تعمیری کام نہیں کئے جیسے ہم نے ایک سال یعنی 365 دنوں میں تقریباً 366 کروڑ روپے کے تعمیری کام انجام دئے ہیں۔مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم صرف وکاس کا نعرہ نہیں لگاتے، ہم شو بازی اور گمراہ کن سیاست سے اوپر اٹھ کر عملی طور پر کام کرتے ہیں۔ماضی کے کانگریسی اور آج کے این سی پی لیڈران کے دس سال اور انکے بیٹے کے پانچ سال، اس طرح پندرہ سالوں میں بھی شہریان کو ویسی عوامی و بنیادی سہولیات اور ترقی نہیں نصیب ہوئی جیسی ہم نے اس ایک سال میں فراہم کی ہے ۔اس ایک سال کے کاموں میں ہم نے نگر وکاس کے فنڈ سے فتح میدان تا بڑا مالیگاؤں ہائی اسکول تین کروڑ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی منظوری ،ہزار کھولی پہلی گلی کی دو کروڑ روپے سے تعمیر اسی طرح سلام چاچا روڈ کی ایک کروڑ روپے سے تعمیر، جونا آزاد نگر پولس اسٹیشن سے توکل مسجد تک ایک کروڑ روپے سے روڈ کی تعمیر اور اسلام پورہ نشاط روڈ کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے منظور کروایا ۔اس کے علاوہ نگر اتھیان کے فنڈ سے 12 کروڑ روپے منظور کروائے ہیں جن میں باغ قاسم میں ایک کروڑ روپے کے تعمیری کام، رضا چوک سے حسن پورہ تک روڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ، باغ محمود میں ایک کروڑ(گٹر)کیلئے ،عزیز کلو اسٹیڈیم کے سامنے شفاء ہاسپٹل والی گلی عائشہ حکیم چوک تک ایک کروڑ روپے منظور کروانے میں کامیاب رہے ہیں ۔اس کے علاوہ نگر اتھیان کے فنڈ سے تین کروڑ روپے تخمینہ سے زیتون حجن مسجد مالدہ نالے سے ڈپو مین روڈ معصوم شاہ کٹی تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر ،عزیز کلو اسٹیڈیم کیلئے تین کروڑ روپے تخمینہ سے لائٹ، جاگنگ ٹریک، درخت، 80/100 فٹ پر انڈور ہال کی تعمیر، ایک کروڑ 22 لاکھ روپے تخمینہ سے وارڈ نمبر چھ میں پہلوان سوئٹ سے گونڈ باڑہ تک سمینٹ روڈ، اسی طرح 55 لاکھ روپے سے عائشہ نگر قبرستان جنازہ ہال کی تعمیر ،قبرستان سے متصل روڈ کی تعمیر اور مفتی اعظم مسجد سے معصوم سائزنگ تک ایم ایل اے فنڈ و اقلیتی فنڈ سے تعمیر کی گئی ۔ٹینشن چوک میں فنکشن ہال کی تعمیر مکمل کر عوام کیلئے فراہم کروایا گیا ہے۔اسی طرح اقلیتی امور کے ایک کروڑ فنڈ سے بڑے قبرستان میں سمینٹ روڈ، لائٹ اور عائشہ نگر قبرستان میں لائٹ، شعیہ قبرستان میں لائٹ، تین قندیل میں واقع چھوٹے قبرستان میں لائٹ کی تنصیب کی گئی ۔اس کے علاوہ تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پرانی پائپ لائن کی بجائے نئی پائپ لائن تنصیب کرنے کیلئے 146 کروڑ روپے امرت اسکیم سے منظور کروائے گئے جبکہ ممبئی آگرہ ہائی وے پر فلائے اوور بریج، سروس روڈ اور انڈر گراؤنڈ راستے کیلئے 165 کروڑ روپے مرکزی حکومت سے منظور کروایا گیا ہے جس کی تعمیر بھی جلد ہی شروع ہوگی ۔

ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ کمشنر سے آگرہ روڈ فیز تھری کیلئے 20 کروڑ روپے فنڈ منظور کروا کر آگرہ روڈ کی تعمیر کی گئی ۔بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپے کی منظوری حاصل کی گئی ۔ان سب کے علاوہ ایم ایل اے فنڈ سے پانچ کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو انجام دیا گیا ۔ان تمام کاموں کی انجام دہی ہونے سے عوام کو خراب راستوں سے ہورہی ذہنی و جسمانی پریشانی سے انشاء نجات ملیگی ۔مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ عوامی و فلاحی کاموں کے ساتھ ہی ہم نے اسمبلی میں نمائندگی ادا کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ریڑھ کی ہڈی کہی جانے والی اسلاف کی صنعت پاور لوم کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی کیخلاف کمپنی کو مالیگاؤں شہر سے واپس بھیجا جانے کیلئے متعدد بار اسمبلی میں آواز اٹھائی گئی ۔شہر میں نشہ آور اشیاء کا استعمال اور پولس کا رویہ و دیگر غیر قانونی کاروبار کیخلاف، جوا سٹہ اور منشیات پر قدغن لگانے کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کی گئی ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ یہ سب ریکارڈ اسمبلی کیلئے پروسیڈنگ میں درج بھی ہے ۔اس کے علاوہ، راشن، ایف ڈی او، پرانت، تحصیلدار محکمہ اور سول اسپتال کے مسائل پر بھی کامیاب نمائندگی کی گئی جس کے شہریان ثبوت ہیں ۔اسی طرح سنجئے گاندھی نرادھار یوجنا کے تحت بیوہ؟ بزرگ اور معذوروں کو وظیفہ کی فراہمی میں اہمیت کردار ادا کیا گیا اور سیکڑوں عوام کو فائدہ پہنچایا گیا۔اس کے علاوہ عوام کو نئے راشن کارڈ بنوا کر دئے گئے ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار بننے میں وقت لگا پھر اسکے بعد کورونا کا دور آیا ۔ایسے انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں بھی ہم نے جان جوکھم میں ڈال کر عوام کی خدمت کی ۔دوسال کورونا کی نظر ہوئے ۔اس کے بعد مہاوکاس اگھاڑی ایک سال میں گر گئی ۔نئی حکومت نے ماضی کی حکومت کے فیصلے کو رد کردیا ۔365 دنوں میں ہم نے 366 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو منظور کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔اس میں سے 20 فیصد کام ہوچکے ہیں اور بقیہ کام پروسیجر میں ہے وہ بھی جلد ہی ہوجائیں گے ۔مستقبل میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے کوشش، بجلی کمپنی ک میں مالیگاؤں سے واپس بھیجنے کیلئے کوشش کرنا ۔سول اسپتال میں ایم آر آئی مشین کیلئے جدوجہد کرنا TRS اسکیم سے مالیگاؤں کو خطیر فنڈ ملے اس کیلئے کوشش کریں گے۔بلند اقبال امپلائمنٹ سینٹر سے کئی لوگوں کوئز روزگار دلوایا گیا ہے ۔جمہور آئی ٹی آئی کے دو بارہ جاری کرنے کی کوشش جاری ہے ۔رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اس موقع پر مذکورہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اپنی ٹرم کے چوتھے سال کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کاموں کے علاوہ ہاسپٹل و دیگر فلاحی کاموں کی لمبی فہرست ہے اور میرا فرض ہے کہ میں عوام کی حقیقی طور پر نمائندگی کروں اور اس میں ہم کامیاب رہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک سال بھی عوامی و فلاحی کاموں کی تکمیل میں ہی صرف ہونگے اور مستقبل میں شہر کو مزید ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کرایا جائے گا انشاء اللہ ۔اس پریس کانفرنس سے حاجی یونس عیسٰی نے کہا کہ ہم مطمئین ہیں کہ شہریان کی توقع پر مفتی اسماعیل کھرے اترے ہیں اور انہوں نے اپنی نمائندگی بہتر طور پر انجام دی ہیں ۔کورونا حالات میں بھی اپوزیشن نے مفتی اسمٰعیل پر الزام لگایا لیکن اس کے باوجود مفتی اسماعیل نے کورونا کے اختتام کے بعد کام کاج کئے ہیں ۔یہ بات طئے ہے کہ کوئی کسی کو مکمل طور پر مطمئن نہیں کرپاتا لیکن پھر بھی یہ ایک کامیاب کوشش ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں حافظ عبداللہ، حسینہ انصاری، کلیم دلاور، راجو گائیڈ،اطہر حسین اشرفی، جلیل احمد جلہ، ایاز ہلچل، سہیل ماسٹر، ایڈوکیٹ گریس بورسے ۔عبدلاخالق ،امانت اللہ پیر محمد، جمال ناصر، اشتیاق قریشی، شکیل کیسٹ، حامد حسین نعیم 43، خالد سکندر وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے