ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل پر اعجاز بیگ کا شدید حملہ ، بی جے پی کا چمچہ تک کہہ دیا، کانگریس کے کب سے دلال بن گئے؟ اعجاز بیگ کا مفتی اسمٰعیل سے تیکھا سوال


ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل پر اعجاز بیگ کا شدید حملہ ، بی جے پی کا چمچہ تک کہہ دیا 


کانگریس کے کب سے دلال بن گئے؟ اعجاز بیگ کا مفتی اسمٰعیل سے تیکھا سوال، شہریان کو کب تک بیوقوف بناتے رہو گے؟ 


میں کسی کی مرہون منت کانگریس کا صدر نہیں بنا ہوں، اپنے دم پر شہر کی ترقی کیلئے 29 کروڑ روپے حاصل کرنے کی کوشش جاری، اعجاز بیگ کی جوابی پریس کانفرنس 





مالیگاؤں : 25 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مفتی اسماعیل نے پریس کانفرنس میں جو کچھ کہا سب جھوٹ اور سراسر غلط ہے ۔کانگریس پارٹی کی صدارت مفتی اسمٰعیل نے نہیں بلکہ کنال ابا پاٹل کے ذریعے مجھکو ملی ہے ۔مفتی اسماعیل نے مجھکو تین کروڑ فنڈ بھی نہیں دلایا بلکہ وہ جھوٹ بول رہے ۔انہوں نے تو مجلس اتحاد المسلمین کے ذریعے ہمیشہ بی جے پی کی دلالی کی ہے وہ کانگریس کے چمچے کب سے بن گئے؟اسطرح کے جملوں کا اظہار آج کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے منعقدہ پریس کانفرنس سے مفتی اسماعیل پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے کیا ۔ موصوف مفتی اسمٰعیل قاسمی رکن اسمبلی مالیگاؤں کے حالیہ بیان پر جواب دے رہے تھے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کانگریس کے کب سے دلال بن گئے؟ پورے ملک میں مجلس بی جے پی کی دلالی کرتی آئی ہے ۔آج بھیا بی جے پی کی بی ٹیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے جب مجھے فنڈ دلایا تو اپنے ہی علاقے مشاورت چوک سے سلیمانی چوک تک ہاٹ مکس روڈ کیوں بنائی؟ مفتی اسماعیل نے عوام دھوکہ دیا ہے ۔کانگریس کی صدارت کے تعلق سے مفتی اسمٰعیل جھوٹ نہ بول رہے ہیں ۔اعجاز بیگ نےے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی اسماعیل پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس امرت اسکیم سے تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک پرانی پائپ لائن کو تبدیل کر نئی پائپ لائن کو منظوری حاصل ہوئی وہ سابق کمشنر دیپک کاسار کے وقت کارپوریشن ملازمین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے مفتی اسمٰعیل کو تو امرت اسکین کا فل فارم بھی نہیں پتہ ہے ۔وہ صرف شہریان کو گمراہ کررہے ہیں۔ اعجاز بیگ نے مزید کہا کہ کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار کے وقت امرت اسکیم کا ٹھہراؤ ہے ۔اعجاز بیگ نینشل ہائی وے پر سروس روڈ اور فلائے اوور بریج کے تعلق سے بھی مفتی اسماعیل نے جھوٹ کہا ہے سبھاش بھامرے کو کام کو مفتی اسماعیل اپنا بتا رہے ہیں جو کہ صرف شہریان کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔اعجاز بیگ نے مزید ایکبار اور کہا کہ مفتی اسماعیل بی جے پی کے چمچے ہیں کانگریس کی دلالی نہ کریں۔ مفتی اسمٰعیل نے مجھکو کانگریس کا صدر نہیں بنایا اور نہ ہی فنڈ دلایا اور میں اس کا جواب دوبارہ نہیں دونگا ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ 366 کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کا واویلا صرف جھوٹ اور بیان بازی ہے ۔
اعجاز بیگ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو کام کرتے نہیں آتا ۔کام کسے کہتے ہیں یہ میں بتاؤں گا ۔اعجاز بیگ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں میری کوشش سے تقریبا 29 کروڑ روپے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے لا رہا ہوں ۔کوئی اس پر کریڈٹ نہیں لے سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے منگیش دادا چوہان سے سفارش لیکر وزیر گریس مہاجن سے 8 کروڑ روپے اور 6 کروڑ دادا بھسے سے حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے وہیں 10 کروڑ روپے اعجاز بیگ اپنے لیٹر ہیڈ پر سرکار سے لانے کی جستجو کررہے ہیں ۔اسی طرح تین کروڑ روپے اقلیتی امور سے حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے اسکے لئے قبرستان ٹرسٹ سے تجاویز طلب کررہا ہوں ۔اس طرح تقریبا 29 کروڑ روپے حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مجھے امید ہے کہ تقریبا 27 کروڑ روپے منظور ہونگے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ بطور ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نجھوک صرف دس لاکھ کا فنڈ دیا ہے اس سے زیادہ تو میں نے کمشنر سے سوا کروڑ کا فنڈ حاصل کرلیا ہے۔ اعجاز بیگ نے الزام لگایا کہ مفتی اسماعیل فنڈ دینے کے نام پر فیصد وصول کرتے ہیں ۔اگر انکے اندر صلاحیت ہے تو بجلی کمپنی کو باہر نکال کر بتائیں ۔اعجاز بیگ نے سابق و موجودہ ایم ایل اے پر کمپنی سے سانٹھ گانٹھ کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ گھر پٹی بھی آصف شیخ کی وجہ سے بڑھی ہے ۔آج راشن دکانوں سے اناج نہیں مل رہا ہے اور ایم ایل اے خاموش ہیں ۔اعجاز بیگ نے جنتا دل سیکولر کے مقامی لیڈران کے استعفے کے بعد کانگریس سے رابطے کرنے کے سوال پر کہا کہ مستقیم میرا اچھا دوست ہے ۔اب وہ دہلی میں راہل گاندھی سے ملے یا سونیا ہا پرینکا گاندھی سے مجھے کچھ بولنا نہیں ہے البتہ وہ کانگریس میں آتے ہیں تو میں انکا استقبال کروں گا ۔کانگریس بہت بڑا سمندر ہے اور میں ایک چھوٹا سا ورکر ہوں ۔اس پریس کانفرنس میں اعجاز بیگ، ابوبکر چودھری، عبدالحفیظ لیسنیہ، احتشام بیکری والا ،فاروق فیض اللہ، زین العابدین پٹھان، عبدالغفار، عمران انجینئر، عبدالقیوم بھایا، نہال فائبر، ہاشم انصاری، اختر بھائی ریڈی میڈ، شکیل بھائی، عبدالرحمن سپنا، میور وانگرے وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے