غیر قانونی طور پر اسکول شروع کرنے والی انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر درج
فیس کے نام پر والدین سے خطیر رقم وصولی اور حکومت سے دھوکہ دہی کرنے والے پرنسپل و ڈائریکٹر کیخلاف مقدمہ
پونہ : 28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ شہر کے نرھے میں آرین پبلک اسکول کے پرنسپل سمیت ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسکول شروع کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کیے بغیر اور بغیر کسی دستاویزات کی تکمیل کیے اسکول شروع کیا گیا ہے ۔بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کے نام پر والدین سے بھاری رقم بٹورنے کا افسوسناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں نرھے کے آرین پبلک اسکول کے ڈائریکٹر سمیت اسکول کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اشوک سری رنگ گوڈسے (عمر-50 ساکن مگرپٹا، ہڈپسر) نے سنہا گڑھ روڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق آرین پبلک اسکول کے پرنسپل آرین سوریاونشی عرف سنتوش چورے اور پرنسپل مادھوری سوریاونشی اور دیگر کے خلاف آئی پی سی 420، 465، 468، 471، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 16 جون 2022 سے 11 اکتوبر 2023 کے درمیان ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نرھے میں جاری آرین پبلک اسکول کے بانی اور پرنسپل و دیگر نے حکومت کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ملزمان نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کیے بغیر اور بغیر کسی کاغذات کی تکمیل کے اسکول کو چلاتے رہے۔ اسکول نے طلباء کو غیر سرکاری طور پر بھرتی کیا اور بورڈ میں ان کا اندراج کیا۔اس کے علاوہ طلباء کو اسکول میں داخل کرانے کے لیے والدین سے غیر سرکاری طور پر بھاری فیس بھی وصول کی گئیں۔ جب کہ اسکول غیر مجاز تھا، ملزمان نے مجاز ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے طلباء کے سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لئے ۔ اس کے علاوہ دوسرے اسکولوں سے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ مانگ کر حکومت کا ریونیو ضائع کیا۔ آرین سوریاونشی عرف سنتوش چورے اور پرنسپل مادھوری سوریاونشی کے خلاف حکومت، والدین اور طلبہ کو دھوکہ دینے کے الزام میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر یادو مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com