اب اسطرح شادی اور رشتہ کرنے پر 10 سال کی سزا ، مودی حکومت نیا قانون بنانے کی تیاری میں


اب اسطرح شادی اور رشتہ کرنے پر 10 سال کی سزا ، مودی حکومت نیا قانون بنانے کی تیاری میں 


 
پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی نے اس کے لیے رپورٹ تیار، ایوان میں بلا پیش کیا جائے گا 



 نئی دہلی :28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) عورت سے اپنی شناخت چھپا کر، مذہب چھپا کر یا پہلے سے شادی شدہ ہو اور وہ شادی بھی چھپا کر کوئی شادی کرنے اور پھر اسے ہراساں کرنے کے کئی واقعات تواتر سے رونما ہو رہے ہیں۔ اب کسی عورت سے شادی کرنا یا کسی عورت سے مذکورہ بالا تمام حقیقت کو چھپا کر کہ وہ شادی شدہ ہے یا اپنی اصل شناخت چھپا کر اس سے رشتہ قائم کرتا ہے تو یہ اب انڈین جوڈیشل کوڈ کے تحت جرم ہوگا۔


 انڈین جوڈیشری کوڈ کے سیکشن 69 کے مطابق ایسا کرنا تشدد کے مترادف ہے اور ایسے معاملات میں 10 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔اسطرح کا قانون لانے کی تیاری مودی سرکار بالخصوص وزارت داخلہ کے زیر غور ہے ۔

 پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی نے اس کے لیے رپورٹ تیار کر لی ہے اور اس حوالے سے بل پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا کوئی قانون وجود میں آجائے تو ایک شخص کو شادی کرنے کے لیے خود کی شناخت کو ظاہر کرنا پڑے گا۔ اگر شناخت چھپاتا ہے اور رشتہ قائم کرلیتا ہے تو اسے زیادتی نہیں بلکہ تشدد سمجھا جائے گا۔جس کے لیے 10 سال تک کی سزا دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ شناخت چھپا کر ملازمت، پروموشن یا شادی کرنا بھی ہراساں ہے۔ اس حصے میں واضح کیا گیا ہے جس پر غور کیا جائے گا۔ انڈین جوڈیشل کوڈ بل پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی مسودہ رپورٹ جمعہ کو پیش گئی ۔ اب یہ پہلی بار ہوگا کہ اس طرح کا مقدمہ الگ سے چلایا جائے گا۔ ایسے معاملات سے کیسے نمٹا جائے یہ سوال ہمیشہ پولس کے سامنے آتا ہے۔اب اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو ایسے معاملات کو نمٹانا آسان ہو جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے