مالیگاؤں شہر میں کوئی بنگلہ دیشی بستی نہیں اور نہ ہی روہنگیائی مسلمان آباد ہیں، لینڈ جہاد کے نام پر رانے کا بیان زہریلا:آصف شیخ
نتیش رانے کے بیان کی کڑی الفاظ میں مذمت، ریاست کی عوام کو گمراہ کر مالیگاؤں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش ہے
آصف شیخ رشید نے نتیش رانے کی پریس کانفرنس کو فرضی اور بکواس قرار دیا
مالیگاؤں : 2 اکتوبر (پریس ریلیز)جس طرح بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے مالیگاؤں کو بدنام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی کے اشارے پر مالیگاؤں کو ٹارگیٹ کررہے ہیں ۔نتیش رانے نے ایک بار پھر مالیگاؤں شہر کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے ۔آج نتیش رانے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے ممبئی شہر میں ہندو عوام کو رہنے کیلئے گھر نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ بنگلہ دیشی اور روہینگیا مسلمان ممبئی میں رہنے آرہے ہیں ۔آگے نتیش رانے نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ممبئی سے ہندوؤں کو نکالا جارہا ہے انہوں نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا مالیگاؤں شہر میں بھی بنگلہ دیشیوں کی بستی بسائی جارہی ہیں اور ایک پلاننگ کے تحت یہاں پر لینڈ جہاد ہورہا ہے ۔رانے نے کہا کہ اس بارے میں پانڈرے اور کیلاش گوانگے نامی محصول آفیسر مالیگاؤں شہر میں بنگلہ دیشیوں کی بستی اور محلے بسا رہے ہیں۔ اس تعلق سے میں محصول منسٹر و وزیر اعلیٰ کو شکایت کرنے والا ہوں ۔نتیش رانے نے آگے کہا کہ مالیگاؤں شہر سوند گاؤں ،سائنہ اور درے گاؤں جیسے علاقوں میں 85 زمینوں میں سے 32 زمینوں پر غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کی گئی ہے اور یہاں ہندو کسانوں کو زبردستی نکالا جارہاہے ۔رانے نے کہا کہ بن شیتی نہ کرتے ہوئے پلاٹ گرائے جارہے ہیں زمینوں کی تقسیم ایک سازش کے تحت کی جارہی ہیں رانے نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں لینڈ جہاد جاری ہے اور یہ کام مالیگاؤں شہر کے سب رجسٹرار آفس دوم کی سانٹھ گانٹھ سے ہورہا ہے ۔
رانے نے مزید الزام لگاتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ دس دس سالوں سے اس آفس میں کام کرنے والے آفیسر ایک ہی جگہ کام کررہے ہیں انہیں دوسری جگہ ٹرانسفر کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔رانے نے ہندو سماج کو خطرہ میں بتایا ہے ۔نتیش رانے کے بیان پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کہا کہ نتیش رانے بکواس کررہے ہیں معاملہ کو توڑ مروڑ کر جھوٹ اور مرچ لگا کر پیش کررہے ہیں جیسا انہوں نے کہا ویسا مالیگاؤں میں کچھ بھی نہیں ہورہا ہے ۔مالیگاؤں شہر قانون کے مطابق زندگی گزارنے والا مجاہدین آزادی کے متوالوں کا شہر ہے ۔مالیگاؤں شہر میں کوئی بنگلہ دیشی یا روہنگیائی شہری نہیں ہے اور یہاں کوئی بنگلہ دیشیوں کی بستی نہیں ہے ۔رانے نے جھوٹ کا سہارا لیکر مالیگاؤں کو بدنام کیا ہے ہم اسکے بیان کی مالیگاوں کے ہندو مسلم اتحاد کی جانب سے سخت مذمت کرتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ رانے بکواس کررہے ہیں ۔انہیں جو شخص بھی معلومات فراہم کررہا ہے وہ گمراہ کن اور غلط ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر نتیش رانے کے بیان کی مذمت کرتا ہے اور سرکار و پولس انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے الزامات لگا کر مالیگاؤں کو بدنام کرنے والے اور دو سماج کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے والے سیاسی لیڈران پر سخت کارروائی کی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com