نتیش رانے کے فرقہ پرستانہ بیان پر آصف شیخ کی قیادت میں این سی پی کا ہنگامی احتجاج ،مالیگاؤں کی بدنامی پر دادا بھسے خاموش کیوں؟بی جے پی ایم ایل اے رانے کیخلاف سخت کاروائی کرنے امبیڈکر پتلہ پر مظاہرہ و نعرے بازی، پولس انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہنتیش رانے مالیگاؤں شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تحقیقات کی جائےمالیگاؤں : 3 اکتوبر (پریس ریلیز) نتیش رانے مردہ باد مردہ باد، رانے کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی نہیں چلے گی، رانے پر کارروائی کی جائے، جیسے نعروں کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آج شہر کے امبیڈکر پتلہ پر ہنگامی طور پر احتجاج کا مظاہرہ کیا اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کی درخواست کی اور رانے کا مالیگاؤں میں داخلہ بند کیا جائے ورنہ ہم مالیگاؤں میں نتیش رانے کو داخل ہونے نہیں دینگے ۔آصف شیخ نے اس موقع پر کہا کہ مالیگاؤں شہر کی بدنامی ہورہی ہیں اور مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی و ضلع ہے پالک منتری دادا بھوسے خاموش کیوں ہیں؟ کیا وہ نتیش رانے کیخلاف آواز اٹھائیں گے؟ دادا بھسے کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں اپنی زبان کھولے ۔ممبئی میں 2 اکتوبر 2023 کو پریس کانفرنس میں بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے بیان کی مذمت اور اس جھوٹے بیان کی تحقیقات کی جائے ، جھوٹے الزامات لگا کر مالیگاؤں شہر کی بدنامی اور شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اسطرح کا مطالبہ بھی آج ہی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے این سی پی کے عہدیداران و ورکروں کیساتھ شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی سے کیا ہے ۔آصف شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر ریاست میں اقلیتی اور مسلم اکثریتی شہر کے طور پر جانا جاتا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش رچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ . لیکن شہری عوام نے اس سازش کا شکار ہوئے بغیر شہر میں مکمل امن قائم کر رکھا ہے۔ لیکن کئی مہینوں سے، کچھ سماجی گروہ مالیگاؤں شہر میں ہونے والے جھوٹے واقعات کے کو موضوع بنا کرعوامی احتجاج کے نام پر مارچ نکالنے جیسے کام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی مالیگاؤں شہر کے پر امن ہندو/مسلم بھائیوں نے ایسے ذات پات کے گروہوں کی سرگرمیوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے اپنی زندگی گزار رہا ہے۔گزشتہ 2اکتوبر کو، بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے درمیان مالیگاؤں شہر کے بارے میں طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگا کر ایک بار پھر شہر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس پریس کانفرنس میں مالیگاؤں شہر پر لگائے گئے تمام الزامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔مالیگاؤں شہر کے گور غریب شہریوں کا سیکنڈری رجسٹرار (ریونیو ڈیپارٹمنٹ) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مذکورہ محکمہ حکومت کے محکمہ محصولات کے اختیار میں ہے اور اس محکمے میں خرید و فروخت کا عمل حکومت کے قواعد کے مطابق ہوتا ہے۔ اگر اس محکمہ میں کوئی بددیانتی یا غیر قانونی کارروائی ہو رہی ہے تو ہمیں اس کی تحقیقات کرنے اور اس محکمے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن مالیگاؤں شہر میں ہندو بدھوؤں کی زمین پر قبضہ کرنے / بنگلہ دیش کے شہریوں اور روہنگیائی مسلمانوں کو مالیگاؤں شہر میں رہنے میں مدد کرنے کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر رہے ہیں اور بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے شہر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نتیش رانے کی غلط بیانی کی وجہ سے مالیگاؤں شہر کی بدنامی ہورہی ہے، شہریان میں بے اطمینانی پیدا ہوگئی ہے۔اس موقع پر ہم پولیس انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ تمام معاملات کی تفتیش کریں ۔شہر کو بدنام کرکے شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے والے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف کارروائی کی جائے۔آج ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کرنے گئے وفد نے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں آصف شیخ رشید سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر مالیگاؤں سٹی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اعجاز احمد محمد عمر ورکنگ پریذیڈنٹ، شکیل شاہ فتح شاہ، فاروق قریشی، سابق کارپوریٹر، رفیق احمد، انصاری محمد اسلم خلیل احمد شکیل جانی بیگ، سلیم انور، سابق کارپوریٹر، رفیق شیخ افضل وغیرہ کی دستخط ہیں ۔اس موقع پر درجنوں افراد موجود تھے، اس مکتوب کی ایک کاپی وزیر اعلیٰ ایکناتھ جی شندے، دیویندر فڑنویس نائب وزیر اعلیٰ ، اجیت دادا پوار، نائب وزیر اعلیٰ کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔
مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے
مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے مختلف پولس اسٹیشنوں میں آٹھ ایف آئی آر درج ، کئی نامور ہندو اور مسلم زمین کے تاجروں پر دھوکہ ہی کا الزام متاثرین کی ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار کیساتھ پریس کانفرنس مالیگاؤں : 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کہتے ہیں زر، زن اورزمین کے واسطے بڑی بڑی سلطنت تباہ ہوگئی کئی لوگوں کا ایمان خراب ہوگیا، چاہیے ہندو کے و یا مسلمان دولت کے واسطے اور دنیا کمانے کیلئے اپنے اپکو بھول جاتے ہیں اور دھوکہ دہی میں پڑ کر اپنا اور دوسروں کے خسارہ کا سبب بنتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک سنسنی خیز انکشاف جمعرات کو ہوٹل مراٹھا دربار میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار نے کیا، انہوں نے زمین معاملہ میں دھوکہ دہی کے شکار متاثرین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں جانب مشرقی اور مغربی مالیگاؤں کے کسانوں اور تاجروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے لوٹاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میری والدہ ارچنا آہیرے برمہن گاو...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com