مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے صدر و عہدیداروں سمیت 12 ہزار ورکروں نے استعفیٰ دیا، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی اشکبار، نم آنکھوں سے جنتا دل کو خیر باد کہا

مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے صدر و عہدیداروں سمیت 12 ہزار ورکروں نے استعفیٰ دیا، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی اشکبار، نم آنکھوں سے جنتا دل کو خیر باد کہا 


کسی پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے مالیگاؤں کی عوام سے مشورہ کے بعد نہالی سوچ و اصولوں کے مطابق شہریان کے مفاد میں فیصلہ کریں گے 


ملک کی سیاست سیکولرازم اور کمیونلزم میں تقسیم ہوگئی، ہم سیکولر ازم کے ساتھ نہالی سوچ و اصول پر سیاست میں رہیں گے


پارٹی چھوڑنا ہماری مجبوری ہے، پسند و اقتدار کی لالچ نہیں، دو اکتوبر کو گاندھی جینتی پر جنتادل سیکولر کی آخری پریس کانفرنس




مالیگاؤں : 2 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ساتھی نہال احمد نے شوسلٹ پارٹی اور پرجا شوسلٹ پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا پھر جنتا پارٹی اور جنتا دل سیکولر کے بینر تلے سیاست میں آخر دم تک عوام کی خدمت کرتے رہے ۔مالیگاؤں شہر میں ساتھی نہال احمد نے اقتدار اور لالچ کیلئے کبھی اپنے اصول کا سودا نہیں کیا اور نہ ہی اپنے اصول کو چھوڑا ۔ہم نہال احمد کے اصولوں پر ناز کرتے ہیں کہ انہوں نے دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوا تو سب سے پہلے مالیگاؤں سے آواز اٹھائی ۔فلسطین کا معاملہ ہو یا بابری مسجد کا مسلہ ہو یا دنیا کے کسی اور معاملات پر ظلم و ناانصافی ہو سب سے پہلے مالیگاؤں سے آواز اٹھی اور یہی وجہ ہے کہ پورے ملک کی نظر مالیگاؤں پر ٹکنے لگی ۔جب 1992 میں بابری مسجد شہید کردی گئی تب سے نہال احمد نے 6 دسمبر کو سیاہ دن بنایا اور اپنی وصیت کے مطابق سفر آخرت بھی کالی فیت کے ساتھ کیا ۔نہال احمد کے انتقال کے بعد ساتھی بلند اقبال نے جنتا دل سیکولر کی کمان سنبھالا اور پارٹی کو آگے لے گئے لیکن جب بلند اقبال کا انتقال ہوا تو پھر ہم لڑکھڑا گئے لیکن پارٹی کے ورکروں اور عہدیداران کی وجہ سے ہم دوبارہ کھڑے ہوئے اور شہر بھر میں پارٹی کو مضبوط کیا ۔میں نے نہال احمد کے اندر سماجواد لیڈر کو دیکھا ہے ۔شہر کی عوام کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہال احمد اور جنتا دل کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج جنتادل سیکولر کی پارٹی آفس واقع قدوائی روڈ نندن ٹاور پر منعقدہ پریس کانفرنس سے پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد نے کیا ۔موصوفہ نے اشکبار آنکھوں سے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔شان ہند نے کہا کہ آج جب دیوے گوڑا نے جنتادل سیکولر کا فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرلیا تو ہم الگ ہورہے ہیں۔شان ہند نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سیاست دو حصوں میں ایک سیکولرازم اور دوسرا کمیونلزم میں تقسیم ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ نہال احمد کے اصول ہمارے اصول ہیں اور اسے برقرار رکھ رہے ہیں ۔انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ آج ہم بڑے دکھ کیساتھ جنتا دل سیکولر کو خیربار کررہے ہیں ۔جنتا دل سیکولر سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے نہال احمد کے اصولوں پر چلنے کا عزم ظاہر کیا ۔

شان ہند نہال احمد نے مزید کہا کہ پارٹی کو ہم نے چھوڑ دیا ہے اور اب مہاراشٹر کی قیادت کے فیصلے کے بعد دیگر سیکولر سیاسی جماعت میں جانے کا فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا جائے گا۔موصوفہ نے کہا کہ پارٹی چھوڑنا ہماری مجبوری ہے ۔ہماری پنسد نہیں ہے ۔ہم کسی اقتدار کی لالچ میں پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے ہیں بلکہ فرقہ پرستی کے خلاف اور سیکولر نظریات کیلئے ہم جنتا دل سے الگ ہو رہے ہیں ۔


اس موقع پر جنتا دل سیکولر کے سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج دو اکتوبر کو ہم نے گاندھی جی کی جینتی پر یہ فیصلہ اس لئے لیا کہ آج کچھ فرقہ پرست لوگ گاندھی جی کو بھول کر گوڈسے کے اصولوں پر چل رہے ہیں ۔ہم دو روز میں دیوی گوڑا کو بھی استعفیٰ نامہ روانہ کردیں گے ۔کمار سوامی آوری دیوی گوڑا کا فیصلہ جنتا دل سیکولر کے نظریات کے خلاف تھا اس لئے ہم نے جنتا دل سیکولر کو چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ہم شہریان کے جذبات کو دھیان میں رکھ کر نہالی سوچ و اصولوں کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔انے والا فیصلہ مالیگاؤں شہر کی عوام کا مستقل طئے کریگا ہم فرقہ پرستی کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ہم نے میرا شہر میرا دبدبہ کے تحت تقریباً 12 ہزار نئے ممبران کو جنتادل سیکولر سے جوڑا ہے اور مالیگاؤں شہر جنتادل سیکولر کے صدر و عہدیداران سمیت 12 ہزار ورکروں نے آج جنتادل سیکولر سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔نئی پارٹی میں جانے سے پہلے ہم شہریان کے مفاد میں عوامی رائے طلب کرتے ہوئے فیصلہ کریں گے تاکہ شہر کا مستقبل روشن و تابناک رہ سکے ۔اس پریس کانفرنس میں شان ہند نہال احمد ،مستقیم ڈگنیٹی ،رشید سیٹھ ایولے والے، سلیم ممبر، سہیل عبدالکریم سمیت پارٹی کے درجنوں ورکروں اور ہمدردوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے