شادی کا لالچ دیکر 6 سالوں سے جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عبدالواجد پر مقدمہ درج



شادی کا لالچ دیکر 6 سالوں سے جنسی استحصال کرنے کے الزام  میں عبدالواجد پر مقدمہ درج



مالیگاؤں : 5 اکتوبر (نامہ نگار) مالیگاؤں قلعہ پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی 38 سالہ ساکن خاتون نے سنسنی خیز فریاد درج کرائی ہے ۔جس میں پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 190 /2023 کے تحت دفعہ 376 (1) کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولس کنٹرول روم سے جاری کردہ ڈیلی کرائم رپورٹ کے مطابق عبد الواجد عبدالباری خلیقی ساکن اسلام آباد پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے فریادی خاتون نے قلعہ پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ مذکورہ شخص نے 2017 سے 17 جولائی 2023 تک مختلف مواقع سے شادی کا لالچ دیکر جنسی استحصال کیا، بعض مرتبہ راضی مرضی اور بعض مرتبہ زبردستی ذہنی و جسمانی اور جسنی استحصال کیا ۔اس معاملے پر قلع پولس اسٹیشن میں عبدالواجد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (1)کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ملزم عبدالواجد ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے ۔مزید تفتیش قلعہ پولس اسٹیشن کے نائب انچارج کوڑی کررہے ہیں ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے