ذہینی تناؤ کے شکار نیاپورہ کے 24 سالہ معلم کی خودکشی


ذہینی تناؤ کے شکار نیاپورہ کے 24 سالہ معلم کی خودکشی 



مالیگاؤں 29 (بیباک نیوز اپڈیٹ)نیاپورہ عرب چوک گلی نمبر 4 میں رہائش پذیر 24 سالہ مومن محمّد مرتضیٰ محمّد ابراھیم نے زہر نوش کر  اپنے ہی گھر میں خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کے مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق مومن محمّد مرتضیٰ قاری تھے اور ایک یتیم خانے میں بطور معلم خدمات انجام دے رہے تھے ، گزشتہ روز 7 اکتوبر کو اسی مدرسہ کے کچھ بچوں نے انہیں شملہ ہوٹل پر کھانا کھانے لیکر گئے اور وہاں پر کھانا کھانے کے بعد انکی موٹر سائیکل و موبائل فون چھین کر چلے گیے ، بعد میں موٹر سائیکل اور موبائل فون واپس دینے کے بدلے میں 25 ہزار روپے کا مطالبہ کرنے لگے ، اہل خانہ کی جانب سے ان افراد کو آن لائن 10 ہزار رویے بھی ادا کئے گئےتھے ۔
 اس معاملے میں متوفی محمّد مرتضیٰ نے تعلقہ پولیس اسٹیشن اور آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی کی تھی ، وہیں آج صبح ذہنی اذیت کے شکار محمّد مرتضیٰ نے اپنے ہی گھر میں زہر کھا لیا جسے بغرض علاج پہلے اقراء اسپتال میں لے جایا گیا جہاں سے انھیں سول اسپتال پہنچایا گیا ، ڈاکٹر نے ابتدائی جانچ میں انھیں مردہ قرار دیا ، مرحوم کی دیگر قانونی کاروائی و پوسٹ مارٹم میں شفیق اینٹی کرپشن و اعجاز بیگ سمیت دیگر سرکردہ افراد نے معاونت کی ہے ، بچوں نے موٹر سائیکل اور موبائل فون کیوں چھینا ۔۔؟ اور محمّد مرتضیٰ نے خودکشی کیوں کی اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ،  خودکشی کی وجہ کے متعلق تفصیلات پولیس تحقیق کے بعد ہی سامنے آئے گی ، تادم تحریر اس معاملے میں آزاد نگر پولیس و تعلقہ پولیس کی جانب سے پنچ نامہ و دیگر ضروری کاروائی کا سلسلہ مکمل کر نعش اہل خانہ کے سپرد کی گئی  ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے