پوار واڑی میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے چار گلیوں میں دس لاکھ روپے تخمینہ سے گٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد



 پوار واڑی میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے چار گلیوں میں دس لاکھ روپے تخمینہ  سے گٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد 



( مالیگاؤں ) بروز اتوار 29 اکتوبر کو دوپہر تین بجے کے قریب مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے محلہ پوار واڑی میں چار گلیوں میں دس لاکھ روپے آمدار فنڈ سے تعمیر ہونے والی گٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے پہنچے، اس محلے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اشد ضرورت ہے اسی کے مد نظر رکھتے ہوئے، سال 2022 - 23 کے آمدار فنڈ میں اس علاقے کی پانی کی نکاسی کیلئے دس لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے اس طرح کا اظہار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا سے کیا، موصوف مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ہم نے سال 2022 - 23 کے آمدار فنڈ سے محلّہ پوار واڑی کی چار گلیوں میں دس لاکھ روپے سے گٹر کی تعمیر کیلئے ٹیکم لگا کر اس کام کا سنگ بنیاد رکھا ہے یہ چار گلیوں کا علاقہ کافی عرصہ سے پانی کی نکاسی کے مسائل سے دوچار تھا اور مزید اس کے بعد تقریباً چار سے پانچ بڑے بڑے کام ہونے والے ہیں، تقریباً پچیس 25 لاکھ روپے کے فنڈز سے روڈ کی تعمیر ہوگی جو اسی علاقے میں کام کیا جائے گا آنے والے سال 2023 - 24 کے بجٹ میں ان شاءاللہ اس علاقے میں چالیس 40 سے پچاس 50 لاکھ روپے سے گٹر کی تعمیر کیلئے بجٹ مختص کیا جائے گا، تاکہ اس پورے علاقے کے گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہو جائے۔

 محلے کے مرد و خواتین نے خود بتایا موصوف اسی تکلیف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس محلے کی خواتین نے بتایا کہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنا استعمال شدہ پانی گڈھے سے نکال کر پھینکتے ہیں، اور دور تک اس کام کے لئے جانا پڑتا ہے جب آبادی کم تھی تو گڈھے میں سے پانی نکال کر قریب کے میدان میں پھینک دیا کرتے تھے، مگر اب یہ علاقہ پورا رہائشی ہوگیا ہے اب اگر گڈھا بھرتا ہیں تو پانی نکال کر جائے تو دور جانا پڑتا ہے اس لیے اب اس علاقے کے اندر روڈ کے ساتھ ساتھ گٹر کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے، ابھی یہ چار گلیوں میں گٹر کا کام ہونا ہیں اور پانچ روڈ کی تعمیر بھی ہونا ہے آنے والے بجٹ میں ان شاءاللہ پورے علاقے میں روڈ گٹر کا بڑا کام کیا جائے گا تاکہ بارش کے پانی اور گندے پانی کی نکاسی کے لیے جو بڑا مسئلہ ہے وہ حل ہو جائے اسطرح کا چار گلیوں کی سنگ بنیاد کے موقع پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا کو تفصیل بتائی، اس موقع پر سوشل ورکر لقمان انیس کمال نے محلے پوار واڑی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس علاقے میں انتہائی خستہ روڈ و گٹر کی صورت میں ہم نے مفتی اسمٰعیل قاسمی سے اسمبلی الیکشن کے وقت مطالبہ کیا تھا کہ وہ آمدار بننے کے بعد اس علاقہ پوار واڑی میں آمدار فنڈ سے اس علاقے کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کرکے وارڈ کی خستہ حالی کو دور کریں اور روڈ و گٹر بناکر پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل کریں، اور آج انھوں نے وعدہ وفا کیا، آج سے پانچ، چھ مہینے پہلے ہم لوگ مفتی اسمٰعیل قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا اور اسمبلی کے وقت کے وعدے کی یاد دہانی کرائی، تو اسی وقت مفتی اسمٰعیل قاسمی نے انصاری محمد حسین کو بلایا اور پوار واڑی علاقے کا دورہ survey کرنے اور کیفیت سے واقفیت کرنے کا حکم دیا اور آج مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوششوں سے اور انصاری محمد حسین کی مدد سے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے فنڈ سے کام ہو رہا ہے اور ہم پورے محلے پوار واڑی کی طرف سے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور نیک خواہشات پیش کرتے امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ہمارے وارڈ کے لیے تعمیری کام انجام دیتے رہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے