بیس 20 کروڑ دو ورنہ جان سے مار دینگے ، صنعتکار مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی
ممبئی:28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک نامعلوم شخص نے صنعتکار مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے 20 کروڑ روپے ادا نہ کیے تو وہ انہیں جان سے مار دیں گے۔ جس کی وجہ سے سیکورٹی سسٹم کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ای میل بھیجنے والے شخص کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
یہ دھمکی آمیز ای میل مکیش امبانی کے ای میل آئی ڈی پر 27 اکتوبر کو بھیجی گئی۔انگریزی میں لکھی گئی دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ "اگر آپ نے ہمیں 20 کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو ہم آپ کو مار ڈالیں گے۔ ہمارے پاس ہندوستان میں بہترین شوٹر ہیں۔"
مکیش امبانی کے سیکورٹی انچارج نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور اس معاملے میں شکایت درج کرائی۔ اس معاملے میں گاؤ دیوی پولس نے آئی پی سی کی دفعہ 387 اور 506 (2) کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com