یہ انتقام ہے ، یا احتجاج ہے ، کیا ہے...... ؟
یہ لوگ دھوپ میں کیوں ہیں شجر کے ہوتے ہوئے؟؟
یوم اساتذ پر مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے اساتذہ نے کالی فیت لگا کر منایا بلیک ڈے
گیارہ سال سے بغیر تنخواہ کے اساتذہ درس تدریس دینے پر مجبور، تنخواہ فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ
نان گرانٹ اساتذہ کی جانب سے سرکاری انتظامیہ کیخلاف شدید ناراضگی کا اظہار
مالیگاؤں : 5 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر میں یوم اساتذہ کا انعقاد بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا لیکن مہاراشٹر نان گرانٹ ٹیچرس اسو سی ایشن اور شکشک مہا سنگھ اور شکشک سمنوئے مہا سنگھ کی جانب سے یوم اساتذہ پر کالی فیت لگا کر احتجاج کیا گیا ۔
۔اس موقع پر اساتذہ نے قومی ٹیچرس ڈے پر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو یاد کیا اور انکے کارناموں کو سراہتے ہوئے درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کا عزم کیا ۔آج یوم اساتذہ کے موقع پر مالیگاؤں شہر کے تمام نان گرانٹ ٹیچرس نے سرکاری انتظامیہ کیخلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کالی فیت لگا کر احتجاج درج کیا ۔یہاں عبد الرحمن سر، فرحین آپا ،زاہد شیخ سر ،حامد حسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس پندرہ سالوں سے اساتذہ بغیر تنخواہ کے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن سرکار اساتذہ کو گرانٹ دینے میں ٹال مٹول کررہی ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ ان دس پندرہ سالوں میں تقریبا 4 سو سے زائد احتجاج کئے جانے کے بعد سرکار نے جنوری 2023 میں گرانٹ دینے کا جی آر جاری کیا لیکن آج 9 ماہ مکمل ہورہے ہیں لیکن ضلع پریشد آفیسران و ڈی وائے ڈی کی جانب سے ابھی تک سنچ مانیتہ اور شالارتھ ائی ڈی نہیں جاری کی جارہی ہے ۔اساتذہ ابھی بھی تنخواہ سے محروم ہیں اور جب تک سو فیصد گرانٹ مل نہیں جاتی تب تک اساتذہ کرام چاہے یوم اساتذہ ہو کسی اور مواقع ہوں اساتذہ کرام وقتاً فوقتاً احتجاج کرتے ہوئے رہیں گے اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑتے رہیں گے اسطرح کا اظہار بھی ذمہ داران مالیگاؤں نان گرانٹ اساتذہ کی جانب سے کیا گیا ۔اس احتجاج میں مالیگاؤں شہر کی تمام پرائمری ،سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نان گرانٹ اساتذہ نے اپنا احتجاج درج کر یوم اساتذہ منایا ۔
صبح ہونی چاہیے اور رات ڈھلنی چاہیے
لیکن اس کے واسطے تحریک چلنی چاہیے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com