ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرس کی جانچ اور زیر التوا کاموں و ٹینڈرس کو مکمل کرنے وزارت شہری ترقیات کا حکم
آصف شیخ کی شکایت پر کارپوریشن کمشنر کو حکومت مہاراشٹر کی ہدایت ، جانچ کر احوال روانہ کریں
مالیگاؤں : 5 ستمبر (پریس ریلیز)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں کے زیر التواء ٹینڈروں کی چھان بین اور زیر التوا ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے حکم سے متعلق راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر سرکار وزرات شہری ترقیات کو شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ مالیگاؤں شہر میں کروڑوں روپے کے کاموں کے ٹینڈرس میں غیر قانونی طریقے سے کام کیا جارہا ہے جس سے مالیگاؤں کارپوریشن و مہاراشٹر سرکار کے کروڑوں روپے کی لوٹ مار ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے مذکورہ بالا مالیگاؤں کارپوریشن کے مسمار کاموں کے ٹینڈرس کی جانچ پڑتال کی جائے اور شفاف رپورٹ تک ٹھیکہ داروں کے بلوں کی ادائیگی نہ کی جائے ۔آصف شیخ کی شکایت پر وزارت شہری ترقیات مہاراشٹر حکومت نے اس ضمن میں ایک مکتوب مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کے نام لکھتے ہوئے کہا کہ آصف کے شکایتی مکتوب کی روشنی میں مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر کی جانچ پڑتال کی جائے اور تعطل کا شکار بقیہ تمام کاموں کو فوری طور پر شروع کیا جائے خیال رہے کہ آصف شیخ رشید، سابق ایم ایل اے مالیگاؤں کے مذکورہ موضوع کے حوالے سے گزشتہ 23 اگست کا خط اس مکتوب کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔
تاہم، مذکورہ خط میں اٹھائے گئے نکات کے مطابق، مروجہ حکومتی قوانین/ایکٹس کی دفعات کے مطابق فوری طور پر مناسب کارروائی کی جانی چاہیے، اور سابق ممبر اسمبلی آصف شیخ کو کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کارپوریشن کمشنر سے کہا کہ اس معاملے میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com