مراٹھا مظاہرین پر لاٹھی چارج کیخلاف مختلف تنظیموں کا جارحانہ انداز جاری ، اتوار کو ناسک بند کا اعلان



مراٹھا مظاہرین پر لاٹھی چارج کیخلاف مختلف تنظیموں کا جارحانہ انداز جاری ، اتوار کو ناسک بند کا اعلان 




 ناسک :2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جالنہ میں مراٹھا مظاہرین پر لاٹھی چارج کے خلاف سنبھاجی بریگیڈ اور سوراجیہ سنگھٹن نے سنیچر کی صبح کلکٹریٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر سنبھاجی بریگیڈ کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پوسٹر پھاڑ دیئے۔اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلانے کی بھی کوشش کی۔ سوراجیہ سنگٹھن کی جانب سے ریاستی رابطہ سربراہ کرن گائکر کی قیادت میں کلکٹر آفس کے سامنے چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ کے علاقے میں مظاہرہ کیا گیا۔ مراٹھا تنظیموں نے اتوار 3 ستمبر کو ناسک میں بند کی کال دی ہے۔
 اس موقع پر زوردار نعرے لگائے گئے۔اس میں شندے، فڑنویس حکومت مردہ باد، مراٹھا پردیسی فڑنویس احتجاج، مہاراشٹر حکومت مردہ باد، جئے جیجاؤ جئے شیوارائے، ایک مراٹھا لاکھ مراٹھا جیسے نعرے لگائے گئے۔ یہاں سمبھاجی بریگیڈ کے نتن روتے پاٹل نے کہا کہ جالنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنا چاہئے۔ وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ سوراجیہ تنظیم کی جانب سے علاقے میں مظاہرے کیے جانے کے بعد رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت کی مذمت کی۔ اس موقع پر سخت احتجاجی اعلانات بھی کیے گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے