بد نظری، بد فعلی و زنا ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکا ہے اور ہم بارش سے محروم ہیں، حرام اور حلال کی تمیز ختم ہوئی اور بارش روک لی گئی (مولانا سید محمد امین القادری)
درگاہ حضرت کلّو شاہ بابا کا احاطہ فرزندانِ توحید کی سسکیوں سے گونج اُٹھا
مالیگاؤں :2 ستمبر (پریس ریلیز) گناہ جب حد سے تجاؤز کرجاتے ہیں تو اس وقت اللہ پاک بارش کا نزول روک لیتا ہےـ آج ہمارے معاشرے میں بدکاری عام ہوچکی ہے، زنا، فحاشی، آپسی رنجش، ناپ تول میں کمی، اور حرام حلال کی تمیز مسلمانوں سے ختم ہوچکی ہےـ جس کی وجہ سے بارش نہیں ہورہی ہے اس طرح کے تمہیدی کلمات کے ساتھ درگاہ حضرت کلّو شاہ بابا مالیگاؤں کے احاطے میں سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد دعائیہ محفل میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے کیاـ
قرآن و احادیث کی روشنی میں مولانا موصوف نے بارش روک دیے جانے کی وجوہات کو تفصیل سے بیان کیا اپنے فکر انگیز خطاب کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آپ نے کہا کہ اللہ اپنے بندوں سے بے حساب محبت کرتا ہے مگر جب بندے اپنے خالق کی نافرمانی کرنے لگتے ہیں اللہ و رسول کے احکامات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں تو اس وقت اللہ بارش کو روک لیتا ہےـ اور جب بندہ اپنے گناہوں سے توبہ کرلیتا ہے تو اللہ پاک راضی ہو جاتا ہے اور اپنی شان کے مطابق اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے حاضرین کو فکریہ پیغام دیتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ اپنے گناہوں سے صدق سے توبہ کرو یہاں موجود ہر بندہ یہ سوچے کہ اللہ نے میری وجہ سے بارش کو روک دیا ہے اور اپنے گناہوں سے رب کی بارگاہ میں توبہ کریں انشاء اللہ بارش ہوگی آپ کے بیان کے بعد اجتماعی طور پر آیت کریمہ کا ورد ہوا بعدہ توبہ و استغفار اور شہر مالیگاؤں کے موجودہ حالات، کاروباری مندی، بالخصوص نزول بارانِ رحمت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔ اس دعائیہ جلوس میں شہر مالیگاؤں کے سادات کرام، مشائخین، علمائے کرام، حفاظ کرام، اور عمائدین شہر اہلیانِ مالیگاؤں کثیر تعداد میں شریک ہوئے جبکہ شہر کی مختلف میلاد بزم کے اراکین اپنے اپنے علاقوں سے پر نعت و منقبت پڑھتے ہوئے اس جلوس میں شریک ہوئےـ رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com